Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم عمران خان  کی افغانستان کرکٹ ٹیم کوجیت پرمبارکباد

Now Reading:

وزیراعظم عمران خان  کی افغانستان کرکٹ ٹیم کوجیت پرمبارکباد

وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف بھاری مارجن سے میچ جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں  کہا کہ اسکاٹ لینڈ کیخلاف واضح فتح حاصل کرنے پر افغان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Advertisement

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اپنے وطن کو درپیش تمام تر مصائب و مشکلات کے باوجود کھیل کا حصہ بننے اور جیت اپنے نام کرنے کیلئے افغان ٹیم نے غیرمعمولی عزم و ہمت کا مظاہرہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے سپر 12 مرحلے میں افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو 130 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے اس میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا،حضرت اللہ  زازئی اور محمد شہزاد نے اپنی ٹیم کو دھواں دھار آغاز فراہم کرکے بڑے اسکور کی بنیاد رکھی،زازئی نے 30 گیندوں پر 44 اور شہزاد نے 15 گیندوں پر 22 رنز کی اننگز کھیلی۔

رحمان اللہ گرباز نے ٹیم کے اسکور میں 46 رنز کا حصہ ڈالا جبکہ نجیب اللہ  زدران نے 59 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی اور محمد نبی نے 11 رنز بنائے۔

مذکورہ اننگز میں افغانستان نے مجموعی طور پر 11 چھکے لگائے۔

Advertisement

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے صفیان شریف 33 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے نمایاں بولر رہے۔

ہدف کے تعاقب میں افغانستان کے اسپن اٹیک کا جادو چل گیا جس نے اسکاٹ لینڈ کے بلے بازوں کی ایک نہ چلنے دی۔

مجیب الرحمان نے 20 رنز کے عوض 5 وکٹیں لیں تو دوسرے اینڈ پر موجود راشد خان نے 4 وکٹیں لے کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

اسکاٹ لینڈ کی طرف سے جارج منسے 25 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ دوسرا کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔

اس فتح کے ساتھ ہی دو اہم پوائنٹس اور بھاری رن ریٹ کے ساتھ افغانستان کی ٹیم سپر 12 کے گروپ 2 میں پہلی پوزیشن پر آگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت کو دھول چٹانے والی پاکستان ٹیم نسبتاً کم رن ریٹ کے باعث دوسرے نمبر پر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا جلد پاکستان آنے کا امکان
عالمی جمناسٹک ایونٹ کی میزبانی متحدہ عرب امارات کے نام
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024، پاکستان ٹیم وارم اپ میچ نہیں کھیلے گی
قومی اسپورٹس کانفرنس 2024 کا انعقاد آج ہو گا
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی نارتھمپٹن میں ٹریننگ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر