Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدالت کا ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال پر وائی ڈی اے کے عہدیداران پراظہارِ برہمی

Now Reading:

عدالت کا ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال پر وائی ڈی اے کے عہدیداران پراظہارِ برہمی
بلوچستان ہائیکورٹ

بلوچستان ہائیکورٹ نے خواتین کو انسپکٹر کی پوسٹوں پر تعیناتی کی منظوری دیدی

چیف جسٹس بلوچستان نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال پر وائی ڈی اے کے عہدیداران پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

چیف جسٹس بلوچستان نعیم اختر افغان اور جسٹس عبداللہ بلوچ کی سربراہی میں بلوچستان ہائی کورٹ میں اسپتالوں میں سہولیات کے فقدان سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس نے ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کی ہڑتال وائی ڈی اے کے عہدیداران پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کا مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں مگر آپ مسئلے کو جوں کو توں رکھنا چاہتے ہیں۔

اپنے ریمارکس میں انھوں نے کہا کہ آپ نے پھردھرنا اور ریلیاں شروع کردی ہیں۔ آپ کو کس نے عوام کو تنگ کرنے کا اختیار دیا ہےَ۔ ہم نے آپ سے کہا کہ آپ کا مسئلہ حل کرینگے آپ نے ہھر جاکر دھرنا دےدیا ہے۔ آپ یہ پروفیشن چھوڑ کر جوتوں کی دکان کھول لیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ہم یہ مسئلہ حل کرنا چایتے ہیں لیکن آپ یہ مسئلہ حل نہیں کرنا چاہتے ہیں۔

Advertisement

ینگ ڈاکٹرز نے عدالت کو بتایا کہ ریڈزون میں جاری دھرنا ینگ ڈاکٹرز کا نہیں ہے ڈاکٹرز کا ہے۔

چیف جسٹس نےکہا کہ آپ بتائیں یہ دھرنا آپ کا ہے تو ہم ابھی توہین عدالت کا آڈر نکالیں پھر دیکھتے ہیں آپ کے ساتھ کیا صورتحال پیش آتی۔ اس تمام صورتحال کے حوالے سے ہمیں آپ کی کوئی ضرورت نہیں ہے آپ لوگوں کو بہت شکریہ آپ لوگ چلیں جائیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے آپ لوگوں کیخلاف جو کارروائی کرنے ہوگی ہم کرینگے گورنمٹ کو کہا ہے وہ تمام معاملہ دیکھے۔ آپ نے سہولیات کےحوالے سےبجو سفارشات دینی تھی آپ نے دےدی ہمیں آپ کی کوئی ضرورت نہیں۔آپ کی کوئی ضرورت نہیں یہاں آنے کی آپ نے اپنا کام کردیا۔

انھوں نے کہا کہ آپ جائیں جو آپ کا دل کرتاہے آپ کریں لیکن آپ کو مزید اس طرح کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ہم گورنمنٹ سے کہتے ہیں کہ وہ قانون کے مطابق کارروائی کرے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی پالیسیوں، اصلاحات میں اقتصادی ماہرین ونجی شعبے سے مشاورت کا فیصلہ
آئی ٹی انڈسٹری معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دے، وزیراعظم
عدالت میں زیر سماعت معاملات پر خبریں چلانے پر نئی گائیڈ لائن جاری
صحافی برادری نے ہتک عزت بل 2024 کو سیاہ قانون قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
بانی پی ٹی آئی کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
سارک سیکرٹری جنرل کا پہلا دورہ پاکستان، وزیراعظم سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر