Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسمارٹ فون کو فٹنس ٹریکر میں تبدیل کریں

Now Reading:

اسمارٹ فون کو فٹنس ٹریکر میں تبدیل کریں

ٹیکنالوجی کی میدان میں ہونے والی تیز رفتار ترقی نے ویئر ایبل ڈیوائسز کی بھی ایک وسیع رینج متعارف کروادی ہے جن کی مدد سے آپ اپنے اعضائے رئیسہ کے افعال کو صرف ایک کلک میں چیک کرسکتے ہیں، لیکن اب گوگل نے اسمارٹ فون کو بھی فٹنس ٹریکر میں تبدیل کردیا ہے۔

گزشتہ ماہ گوگل نے اعلان کیا تھا کہ وہ فٹنیس ڈیوائسز کے لیے بنائے گئی ایپلی کیشن ’گوگل فٹ‘ کا کام کرنے کے دائرہ کار کو اسمارٹ فون تک وسیع کرنے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔ جس کی بدولت اینڈروئیڈ اور آئی او ایس کے استعمال کنندگان اسمارٹ فون کے کیمرے اور فلیشں کی مدد سے اپنے ہارٹ ریٹ’ دل کے دھڑکنے کی رفتار‘ کو مانیٹر کرسکیں گے۔

ایسے اسمارٹ فونز جن میں ہارٹ ریٹ مانیٹرنگ کے لیے مخصوص سینسرز نہیں ہوتے ان کے استعمال کنندگان پچھلے کیمرے پر اپنی انگلی رکھ کر اسے ٹریک کرسکتے ہیں۔

یہ ایپلی کیشن انگلی کی رنگت میں ہونے والی تبدیلی کو شناخت کرکے ریڈنگز فراہم کرتی ہے۔ اس ریڈنگ کو گوگل فٹ ایپ میں بھی محفوظ کیا جاسکتا ہے۔

گوگل کے آفیشل بلاگ کے مطابق اس ٹریکنگ کو تشخٰیص، علاج، تحفظ یا کسی بیماری کے علاج میں استعمال نہیں کیا جاسکتا

Advertisement

ائی فون یا اینڈروئیڈ سے ہارٹ ریٹ مانیٹرنگ کا طریقہ کار

1۔         اپنے آئی فون یا اینڈروئیڈ پر گوگل فٹ ایپ کھولیں۔

2۔         اگر آپ کی ڈیوائس میں یہ فیچر شامل ہو چکا ہے تو پھر آپ کو ’ چیک یور ہارٹ ریٹ‘ کے نام سے  ہوم پیج پر ایک آپشن دکھائی دے گا۔ اس آپشن پر ٹیپ کریں

3۔         اب اسمارٹ فون کے بیک کمیرہ لینس پر انگلی رکھیں۔ اس کام کے لیے ایسی جگہ منتخب کریں جہاں روشنی زیادہ ہو یا آپ ایپ اسکرین کے سیدھے کونے پر موجود بٹن دبا کر فلیش لائٹ بھی آن کرسکتے ہیں۔

4۔         جب ایپ ریڈنگ لینا شروع کرے گی تو پھر آپ کو اسکرین پر ’ انگلی کی نوک پر آپ کی نبض کو شناخت کیا جا رہا ہے۔ اپنے ہاتھ کو ہلکے سے دباؤ کے ساتھ ساکت رکھیں‘کا پیغام دکھائی دے گا۔

5۔         یہ ایپ ہارٹ ریٹ کی پیمائش کے لیے تقریباً 30 سیکنڈ لیتی ہے، ایک بار یہ عمل مکمل ہونے کے بعد آپ اسکرین پر کھلنے والی نئی ونڈو میں اپنا ہارٹ ریٹ دیکھ سکتے ہیں۔

Advertisement

6۔         اگر آپ ہارٹ ریٹ کی ریڈنگز کو اپنے پاس محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو اسکرین پر نظر اانے والے ‘Save measurement’ بٹن پر ٹیپ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کونسی بیماری دنیا بھر میں 40 فیصد اموات کی وجہ قرار؟
جلد بڑھاپے سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ غذائیں آج ہی ترک کردیں!
جسمانی وزن میں کمی لانے کے لئے ہر ہفتے کتنی ورزش کرنی چاہیے؟
امراضِ قلب سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو یہ عادت اپنالیں!
چائے اور کافی میں چینی ملانے سے صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟
سائنسدانوں نے یوگا کا ایک چونکا دینے والا فائدہ بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر