Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب اور عمان کے درمیان دو طرفہ تجارتی معاہدہ طے

Now Reading:

سعودی عرب اور عمان کے درمیان دو طرفہ تجارتی معاہدہ طے

خلیجی ملک سعودی عرب اور عمان کے درمیان دو طرفہ تجارتی معاہدہ طے پایا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سلطنت عمان کے دورے کے موقع پر سعودی عرب اور سلطنت عمان نے اہم تجارتی شعبوں میں دو طرفہ منصبوں کے حوالے سے 13 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے۔

عمان کے اوکیو گروپ نے پٹرو کیمیکل تجدد پذیر توانائی، گرین ہائیڈروجن اور پٹرول ذخیرہ کرنے کے شعبوں میں سعودی عرب کی اکوا پاور اور ایئر پروڈکٹس آرامکو اور سابک کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ طے پایا ہے۔

عمان کے عمران گروپ نے سیاحتی منصوبے پر سرمایہ کاری کے لیے سعودی کمپنی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جبکہ عمان کی افزائش ماہی گیری کمپنی اور سعودی کمپنی کے درمیان بھی سمجھوتہ ہوا ہے۔

سعودی چیمبرز کی فیڈریشن کے سربراہ عجلان العجلان نے اس حوالے سے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سال 2020ء کے دوران تجارتی تبادلے کا حجم 10.6 ارب سعودی ریال ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی برآمدات کا حجم 4.4 ارب ریال ہے، جب کہ عمانی درآمدات کا حجم 6.2 ارب ریال ہے، عمان سعودی برآمدات کےحوالے سے 28 ویں اور درآمدات کے حوالے سے 20 ویں نمبر پر ہے۔

انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ 2020 میں سعودی برآمدات کی مالیت میں 2019 کے مقابلے میں 1 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سلطنت عمان کی برآمدات میں 12.8 کی کمی واقع ہوئی جس کی وجہ سے اس دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تبادلے کے حجم میں کمی واقع ہوئی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سرکاری دورے پر عمان پہنچے ہیں۔ وہ اپنے خلیجی دورے کے دوران عمان کے بعد متحدہ عرب امارات، بحرین اور قطر کا بھی دورہ کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی و دیگر حکام کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی
امریکی وزیر دفاع نے ایرانی صدر کی موت کو افسوسناک قرار دیدیا
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی زندگی پر ایک نظر
امریکی صحافی کرسٹینا گولڈ بم نے پاکستانی اسٹریٹ پرفارمرز کی زندگیاں داؤ پر لگا دیں
لندن ہائی کورٹ، وکی لیکس کے بانی کی امریکہ حوالگی کا معاملہ ٹل گیا
دہلی میں بھی سورج قہر ڈھانے لگا، پارہ 45 سے تجاوز کر گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر