کراچی میں بارش کے دوران ٹریفک ڈسٹرکٹ سٹی کے جوان اپنی اپنی چوک پر عوام کی خدمت کے لیے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔
ترجمان ایس ایس پی ٹریفک سٹی کراچی کا کہنا ہے کہ اگر کوئی عوام کی گاڑی خراب ہوتی یا بند ہوجاتی ہے تو ہمارے جوان اس کو خدمت کے لیے سائیڈ میں کروانے کے لیے موجود رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں تیز بارش کے بعد ٹریفک کی روانی کو چیک کرنے کے لئے ریڈر صاحب ٹریفک سٹی نے بذات خود علاقے کا جائزہ لیا ہے اور افسران کو مزید بہترین کام کرنے کی ہدایت جاری کی۔
ترجمان کے مطابق ریڈر صاحب نے ٹریفک ڈسٹرکٹ سٹی کے تمام ٹریفک سیکشن کی روانی کو بہتر دیکھ کر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عملے کو شاباسی دی، اس وقت پورے سٹی زون میں بمپر ٹو بمپر ٹریفک کی روانی برقرار ہے۔
ترجمان ایس ایس پی ٹریفک سٹی نے بتایا کہ ریڈر صاحب نے تمام ایس او سی کو ہدایت دی کہ خود اپنے علاقوں کا جائزہ بھی لیتے رہیں، کراچی میں تیز بارش کے بعد کافی تعداد میں گاڑیاں سڑک کنارے بند ہوتے دیکھ کر ٹریفک سٹی پولیس کے افسران و جوانوں نے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے دھکے لگا کر گاڑیاں اسٹارٹ کروائیں، یا محفوظ جگہوں پر منتقل کروائی۔
ترجمان ایس ایس پی ٹریفک سٹی کراچی کا مزید کہنا تھا کہ ریڈر صاحب نے ٹریفک کی روانی کے ساتھ ساتھ عوام کی مدد کرنے والے جوانوں کے جذبے کو سراہا اور شاباسی دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News