Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد یوناٹئیڈ میں شمولیت سے پرچی کے طعنے سے آزاد ہوگیا، اعظم خان

Now Reading:

اسلام آباد یوناٹئیڈ میں شمولیت سے پرچی کے طعنے سے آزاد ہوگیا، اعظم خان
اعظم خان

اعظم خان

قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان کے صاحبزادے اعظم خان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد یوناٹئیڈ میں شمولیت سے پرچی کے طعنے سے آزاد ہوگیا ہوں۔

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل ہونے والے وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کی ٹیم میں والد کی وجہ سے لوگ پرچی کا طعنہ دیتے ہیں لیکن اسلام آباد میں آنے سے میں اس سے آزاد ہوگیا ہوں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ معین خان کے صاحبزادے نے کہا کہ کچھ وقت پہلے تک مجھے کوئی بھی ٹیم لینے کو تیار نہیں تھی لیکن آج مجھے خود بلایا جارہا ہے جو ایک اچھی بات ہے اور میں بھی ان کی توقعات کے مطابق کارکردگی دکھانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

اعظم خان کا کہنا تھا کہ میری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اپنا نیچرل گیم کھیل کر ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرسکوں لیکن میرا اصل ہدف پاکستان  کی نمائندگی کرنا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل ہونے اور پھر ڈراپ ہونے سے متعلق سوال پر وکٹ کیپر بلے باز نے کہا کہ شروع میں مایوس ہوگیا تھا لیکن پھر یہ سوچ کر سکون آگیا کہ جو ہوتا ہے اچھے کے لیے ہوتا ہے اور کیریئر کے آغاز میں ہی ایسے تجربات سے گزرنا میرے لیے بہت سود مند رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
پاک نیوزی لینڈ میچ: لاہور پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا
کبھی کسی کی باتوں میں آ کر حکمت عملی تبدیل نہیں کی، بابر اعظم
ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کا پاکستان کے خلاف وائٹ واش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر