Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آنے والے بجٹ میں ڈیوٹی و ٹیکس کی شرح کم کی جائے گی، چیئرمین ایف بی آر

Now Reading:

آنے والے بجٹ میں ڈیوٹی و ٹیکس کی شرح کم کی جائے گی، چیئرمین ایف بی آر

چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق احمد نے کہا ہے کہ آئندہ وفاقی بجٹ میں تاجروں کے لیے کوئی ایمنسٹی اسکیم نہیں آرہی لہٰذا نئے وفاقی بجٹ میں ڈیوٹی وٹیکسوں کی شرح میں کمی کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی چیمبر آف کامرس میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اشفاق احمد نے کہا کہ عدالت سے باہر مقدمات کے تصفیوں کا نیا نظام لارہے ہیں۔ ٹیکس آربیٹریشن کے نئے نظام پر ایف بی آر کام کررہا ہے۔ کراچی چیمبرنئے ٹیکس آربیٹریشن نظام سے متعلق اپنا ورکنگ پیپر ایف بی آر کو ارسال کرے۔کراچی چیمبر کی بجٹ تجاویز پر مل کر کام کریں گے۔ بزنس ٹو بزنس ایک لاکھ کی ٹرانزیکشن پر شناختی کارڈ کی شرط سوچ سمجھ کر لگائی۔ پہلے مال فروخت کرنے والوں پر یہ شرط عائد نہیں تھی جس کا غلط فائدہ اٹھایا گیا۔

ایک سوال کے جواب میں کہ آزاد کشمیر اور فاٹا میں ملک کے دیگر شہروں سے ہٹ کر ٹیکس فری درآمدات کیوں ہیں؟

اس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ٹیکس یا امپورٹ پر رعایت ایف بی آر کے دائرہ کار میں نہیں آتا کیونکہ آزاد کشمیر کی آزاد علیحدہ حیثیت ہے۔ فاٹا اور پاٹا جب پاکستان کے ساتھ باقاعدہ ضم ہوئے تو انھیں 2018 میں 5 سال کیلیے ٹیکس رعایتیں دی گئی تھیں۔

ڈاکٹر اشفاق احمد نے کہا کہ ایف بی آر جی ڈی پی کا 10 فیصد ٹیکس جمع کرتا ہے جبکہ ہمارے اخراجات جی ڈی پی کا 20 فیصد ہیں۔ ہمیں 8 فیصد جی ڈی پی کے مساوی قرض لینا پڑتا ہے۔ دوسرا مسئلہ کرنٹ اکائونٹ خسارہ ہے۔ ہمارا انحصار درآمدی اشیا پر ہے، ہم آئی ایم ایف کے پاس کئی بار جاچکے ہیں، آئی ایم ایف کے پاس بار بار جانا ہمارے معاملات کو پیچیدہ بناتا ہے۔

Advertisement

پیر کی شب کراچی کسٹم ایجنٹس ایسوسی کے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ مالی وسائل کی کمی کے باعث کارکردگی متاثر اور مشکلات پیش آتی ہیں۔ موجودہ حکومت نے ایف بی آر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے مطلوبہ مالی وسائل فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ کسٹمز لیب کو جدید اور فعال بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔

مذکورہ بالا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف کلکٹر انفورسمنٹ عبدالقادر میمن نے کہاکہ کسٹم ایجنٹس کی خدمات میں کوئی دو رائے نہیں ہے۔ کراچی کسٹم ایجنٹس نے ویب بیسڈ کلیئرنس سسٹم کے تحت بہترین کام کیا۔ کراچی کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر سیف اللہ خان نے کہا کہ ایف بی آر کی کسٹم پریونٹیو کلکٹریٹ کی بہتری کیلئے کیے جانے والے اقدامات لائق تحسین ہیں۔

ایکسپورٹ پراسسنگ زون میں جنرل سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کاانعقاد یقینی بنانے کے لیے سرمایہ کاروں کی سہولت کومدنظر رکھا جائے گا ، ٹیکس کے حصول میں درپیش مشکلات کو آسان بنانے کے لیے تین رکنی کمیٹی جس میں چیف کلیکٹر کسٹمز، چیف کمشنر اور چیئرمین اپزا شامل ہونگے، قائم کردی گئی ہے،کمیٹی کے قیام کا مقصد جی ایس ٹی اور انکم ٹیکس کے حصول میں حائل مشکلات کو کم سے کم کرنا ہے،جی ایس ٹی کا ریفنڈ 48 گھنٹوں میں کیا جائے گا-

ان خیالات کا اظہار چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق احمد نے کراچی ایکسپورٹ پراسسنگ زون کے ہیڈ آفس کے دورہ کے موقع پر سرمایہ کاروں سے ملاقات کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہا کہ زون کے سرمایہ کاروں کا تعاون ملکی معیشت اور برآمدات میں اضافے کا نمایاں سبب بنے گا،قبل ازیں چئیرمین ایکسپورٹ پراسسنگ زونز اتھارٹی ڈاکٹر سیف الدین جونیجو نے وفد کو ادارے کی جانب سے تفصیلی بریفنگ کے دوران ادارے کے اغراض و مقاصد، درآمدات و براآمدات کی کارکردی اور مسقبل کی منصوبہ بندی کے بارے میں آگاہ کیا 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سولر نیٹ میٹرنگ والوں کیلئے بُری خبر آگئی
سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خبر آگئی؛ حکومت کا اہم فیصلہ
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری
سولر پینل صارفین کیلئے بڑی خبر؛ وزارت توانائی کا اہم بیان آگیا
رواں مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ
آئی ایم ایف سے مذاکرات میں نئے قرض پروگرام کے حجم پر بات چیت متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر