Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فالج اور امراضِ قلب کی پیشگوئی کرنے والا نیا بلڈ ٹیسٹ

Now Reading:

فالج اور امراضِ قلب کی پیشگوئی کرنے والا نیا بلڈ ٹیسٹ

اگر فالج اور دل کے دورے کی قبل ازوقت پیشگوئی ہوسکے تو اس سے قیمتی جانیں بچانے میں بہت مدد مل سکتی ہے۔ اب اسی ضمن میں ایک نیا بلڈ ٹیسٹ وضع کیا گیا ہے بہت درستگی سے فالج اور امراضِ قلب کی پیشگوئی کرسکتا ہے۔

بلڈ ٹیسٹ بتاسکتا ہے کہ اگلے چار برس میں ان دونوں میں سے کونسی کیفیت حملہ آور ہوسکتی ہے۔ اس بلڈ ٹیسٹ سے خون میں بعض پروٹین اور بایومارکرز کی مقدار کو ناپا جاسکتا ہے۔ اس طرح تمام مروجہ مہنگے اور پیچیدہ ٹیسٹ کے مقابلے میں یہ قدرے کم خرچ اور آسان ہے۔ لیکن اس کی حیرت انگیز بات یہ ہے کہ دوگنی درستگی سے پیش بینی کرسکتا ہے۔

بولڈر، کولاراڈو میں واقع بایوٹیکنالوجی کمپنی سوما لاجک نے برسوں کی محنت سے یہ ٹیسٹ بنایا ہے۔ ڈاکٹروں نے اسے پرسنلائزڈ یا ذاتی اور شخصی علاج کی جانب ایک اہم پیشرفت قرار دیا ہے کیونکہ اس کیفیت کی بنا پر ڈاکٹر ہر مریض کا منفرد انداز سے علاج وضع کرسکیں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکہ میں چار مقامات پر اس ٹیسٹ کو استعمال کیا جارہا ہےاور امریکہ کے بعد پہلے برطانیہ میں یہ ٹیکنالوجی فراہم کی جائے گی۔

تاہم اس کی پشت پر مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ کا نمایاں کردار ہے۔ اس ضمن میں کمپنی نے کل 23 ہزار مریضوں کے خون کے نمونوں کا ڈیٹا شامل کیا ہے جن میں کل 5000 مختلف پروٹین کو پڑھا گیا ہے۔ اس طرح مشین لرننگ ان کی بنا پر بتاتی ہے کہ کن نمونوں کے خون والوں کو خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

Advertisement

اس طرح خطرات اور مضر پروٹین کو دیکھتے ہوئے فالج اور امراضِ قلب کے در پر کھڑے خواتین و حضرات ورزش، طرزِ زندگی اور ادویہ سے خود کو ان جان لیوا امراض سے دور رکھ سکتے ہیں۔ پھر سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ان دونوں امراض کا مؤثر اور شافی علاج موجود ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کونسی بیماری دنیا بھر میں 40 فیصد اموات کی وجہ قرار؟
جلد بڑھاپے سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ غذائیں آج ہی ترک کردیں!
جسمانی وزن میں کمی لانے کے لئے ہر ہفتے کتنی ورزش کرنی چاہیے؟
امراضِ قلب سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو یہ عادت اپنالیں!
چائے اور کافی میں چینی ملانے سے صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟
سائنسدانوں نے یوگا کا ایک چونکا دینے والا فائدہ بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر