Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنکھا، مچھرمارمشین، لالٹین اور پاوربینک ایک ساتھ

Now Reading:

پنکھا، مچھرمارمشین، لالٹین اور پاوربینک ایک ساتھ

ہانگ کانگ کی سرزمین سے عین پاکستانی ضروریات کے تحت غیرمعمولی ایجاد سامنے آئی ہے۔ اس کا نام “میکس کولر” ہے جو ایک وائرلیس فین ہے لیکن ساتھ میں مچھر مار مشین، لیمپ اور پاوربینک بھی موجود ہے۔

سب سے پہلی بات یہ ہے کہ اسے باآسانی ایک سےدوسرے مقام لے کر گھوما جاسکتا ہے۔ دوم یہ مکمل طور پر واٹرپروف اور وائرلیس ہے۔ سوم یہ آؤٹ ڈور روشنی کے طور پر استعمال ہوسکتا ہے اور چہارم اپنی طاقتور بیٹری کی بدولت پاوربینک کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

پوری ایجاد کوآئی پی ایکس فور کے معیار کے تحت واٹرپروف بنایا گیا ہے۔ اسے بطورِ خاص ان افراد کے لیے بنایا گیا ہے جوباہر وقت گزارنا پسند کرتے ہیں یا پھر کیمپنگ وغیرہ کا جنون رکھتے ہیں۔ اس کا پنکھا انتہائی تیزی سے گھومتے ہوئے تیز تر ہوا پھینکتا ہے۔

Advertisement

اس کے خاص ڈیزائن کی بدولت ہلکا پھلکا میکس فین آسانی سے ہاتھ میں تھاما جاسکتا ہے۔ پھر چارج ہونے کی بنا پر اس کے ساتھ تار کی جھنجھٹ بھی ختم کردی گئی ہے۔ اپنی طاقتور موٹر کی بنا پر یہ بہت خاموشی سے خوشگوار ٹھنڈی ہوا خارج کرتا ہے۔

Animated GIF - Find & Share on GIPHY

میکس فین کے عین درمیان میں ایک طاقتور پنکھا نصب ہے جو پانچ میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے تیز ہوا پھینکتا ہے اور یوں گھر کے باہر کی پارٹیوں کو خوشگوار بناتا ہے۔ تیز ہوا کے لیے اس میں چھ پنکھڑیاں لگائی گئی ہیں جنہیں خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔

Advertisement

اس میں ازخود بند ہونے والا ٹائمر بھی جسے بٹن دبا کر آپ اس کے بند ہونے کا وقت سیٹ کرسکتے ہیں۔ اس میں نصب طاقتور بلب 150 سے 350 لیومن تک روشنی پھینک سکتا ہے جو ایک چھوٹے کمرے کو روشن کرنے کے لیے کافی ہے۔ اس کے نیچے مچھرمار میٹ لگا کر آپ مچھروں کو آسانی سے بھگاسکتےہیں۔

اس میں روشنی 8 گھنٹے تک، مچھر بھگآؤ سسٹم 18 گھنٹے تک اور پنکھا چار گھنٹے تک چل سکتا ہے۔ پاوربینک کی بدولت آئی فون 13 کو صفر سے فل تک تین مرتبہ چارج کیا جاسکتا ہے۔

فون چند گھنٹوں میں یو ایس بی سے چارج ہوتا ہے اور اس کی قیمت 469 ہانگ کانگ ڈالر یا پاکستانی 10 ہزار روپے ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا آپ کو معلوم ہے کہ کبوتروں کے بچے کبھی نظر کیوں نہیں آتے؟
انٹرنیٹ پر وقت گزارنے سے ہماری شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیے
ہمارا موبائل فون پکڑنے کا انداز ہماری شخصیت کے کون سے اہم راز ظاہر کرتا ہے؟ جانیے
غلط آرڈر موصول ہونے پر خاتون نے ریسٹورنٹ کے خلاف مقدمہ کردیا
لفٹ کے اندر آئینے کیوں لگے ہوتے ہیں؟ اصل وجہ جانیے
ائیر کنڈیشن کو خراب ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو یہ 4 کام لازمی کریں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر