ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایل ڈی سی نے جمعرات کو سو ملین ڈالرقرضہ کے معاہدے پردستخط کردئیے ہیں جس کے تحت پاکستان انڈونیشیا، تھائی لینڈ اور ویتنام میں پچاس ہزار سے زائد چھوٹے کسانوں کو معاونت فراہم کی جائیگی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق معاہدے کے تحت متعلقہ ممالک میں چھوٹے کسانوں کو فصلوں کی انوینٹری کے حوالہ سے آپریشنز میں معاونت بھی فراہم کی جائیگی۔
اس تناظر میں اے ڈی بی نے کہا ہے کہ معاہدے سے غذائی رسد کی زنجیر کو محفوظ بنانے اور چھوٹے کسانوں کے لیے قابل اعتماد آمدنی میں اضافہ کوممکن بنایاجاسکے گا۔
بینک کے نائب صدر برائے پرائیوٹ سیکٹر آپریشنز نے بتایا کہ چھوٹے کسان پہلے ہی موسمیاتی تبدیلیوں اور کوویڈ کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں آمدنی میں کمی، فصلوں اور خوراک کے ضیاع اور سپلائی چین میں خلل پڑ رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ معاہدے سے کسانوں کو قابلِ بھروسہ آمدورفت یقینی بنانے روزگارکے تحفظ اور اثاثوں کو محفوظ رکھنے میں مددملے گی۔
اے ڈی بی نے کہا ہے کہ بینک غربت کے خاتمے کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے ایک خوشحال، جامع، لچکدار، اور پائیدار ایشیا وبحرالکاہل کے حصول کے لئے پرعزم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News