Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گھر کی مرمت کے دوران خوفناک خط کے ساتھ پراسرار گڑیا دریافت

Now Reading:

گھر کی مرمت کے دوران خوفناک خط کے ساتھ پراسرار گڑیا دریافت

ایک پرائمری اسکول ٹیچر کو گھر سے ایک پراسرار گڑیا اور اس کے ساتھ ایک خط ملنے کے بعد “فوراً” اپنا گھر چھوڑنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ملنے والے پراسرار خط میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گھر کے سابقہ مالکان کو قتل کر دیا گیا ہے۔

جوناتھن لیوس نامی شخص اپنے گھر میں کچھ مرمتی امور انجام دے رہا تھا کہ اسے ایک تار نظر آیا، یہ جاننے کے لیے کہ آیا تار کس چیز کا ہے اس نے دیوار توڑی، لیکن وہاں موجود ایک پرانی گڑیا اور خط کو دیکھ کر اس کے ہوش اُڑ گئے۔

خوفناک وکٹورین طرز کی گڑیا لکڑی کی ایک چھوٹی کرسی پر بیٹھی تھی اور اس کے پیلے رنگ کے اونی بال تھے۔

Doll

Advertisement

اگرچہ 32 سالہ نوجوان گڑیا کو وہاں پاکر ہی دنگ رہ گیا تھا، لیکن اسے حیرت کا شدید جھٹکا اس وقت لگا جب اس نے گڑیا کی گود میں کاغذ کا تہہ کیا ہوا ایک خون آلود پیغام پایا۔

اس خط میں لکھا تھا، “پیارے قاری، مجھے آزاد کرنے کے لیے آپ کا شکریہ! میرا نام ایمیلی ہے۔ میرے اصل مالکان 1961 میں اس گھر میں رہتے تھے۔ مجھے وہ پسند نہیں تھے، اس لیے انہیں جانا پڑا۔”

خط کے متن میں مزید لکھا تھا ، “انہوں نے صرف گانا اور خوش ہونا تھا۔ انہیں چھرا مارنا میرا طریقہ موت کا انتخاب تھا، اس لیے مجھے امید ہے کہ آپ کے پاس چاقو ہوں گے۔ امید ہے کہ آپ اچھی طرح سوتے ہیں۔”

Letter

جوناتھن ابھی ابھی والٹن، لیورپول کے گھر میں منتقل ہوئے ہیں، لیکن ان کے دوستوں نے انہیں پہلے ہی مشورہ دیا کہ وہ جتنی جلدی ہو سکے باہر نکل جائے۔

لیکن اپنے دوستوں کے مشورے کے باوجود، ان کا اصرار ہے کہ وہ کہیں نہیں جائیں گے۔

Advertisement

انہوں نے اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ چیز مزاحیہ لگی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ وہ 1961 کا ہے لیکن اسٹیٹ ایجنٹ نے کہا کہ کچن صرف چار یا پانچ سال پہلے ہی بنایا گیا تھا۔

“میرے خیال میں اسے وہاں رکھا گیا ہوگا کیونکہ کاغذ زیادہ پرانا نہیں لگتا اور نسبتاً حالیہ لگتا ہے۔”

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا آپ کو معلوم ہے کہ کبوتروں کے بچے کبھی نظر کیوں نہیں آتے؟
انٹرنیٹ پر وقت گزارنے سے ہماری شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیے
ہمارا موبائل فون پکڑنے کا انداز ہماری شخصیت کے کون سے اہم راز ظاہر کرتا ہے؟ جانیے
غلط آرڈر موصول ہونے پر خاتون نے ریسٹورنٹ کے خلاف مقدمہ کردیا
لفٹ کے اندر آئینے کیوں لگے ہوتے ہیں؟ اصل وجہ جانیے
ائیر کنڈیشن کو خراب ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو یہ 4 کام لازمی کریں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر