Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

صرف 25 منٹ میں 100 فیصد بیٹری چارج کرنے والا نیا موبائل فون متعارف؛ قیمت جانیں

Now Reading:

صرف 25 منٹ میں 100 فیصد بیٹری چارج کرنے والا نیا موبائل فون متعارف؛ قیمت جانیں

موبائل کی انقلابی ایجاد کی بدولت دنیا سمٹ گئی ہے اوراب لمحوں میں کسی بھی جگہ رابطہ کرنا ممکن ہے، یہی وجہ ہے کہ اس ایجاد کو صارفین کے لئے مزید بہتر بنانے کے لئے دنیا کی نامورموبائل کمپنیاں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی دوڑ میں مصروف ہیں، اسی میں چینی موبائل کمپنی ون پلس بھی شامل ہے۔

ون پلس کی جانب سے نارڈ سیریز کی ضمن میں کئی شاہکارمتعارف کروائے جاچکے ہیں جو نت نئے اور بہترین فیچر کی بدولت صارفین کی پزیرائی حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

اب کمپنی نے اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے نارڈ سیریز کا ٹی ٹومڈ رینج فون متعارف کرادیا ہے حیرت انگیز طور پر یہ دنیا کا واحد فون ہوگا جس میں

میڈیا ٹیک چپ میکر کمپنی کی ڈیمنسٹی 1300چپ پوگی۔

Advertisement

ون پلس کی ’نارڈ‘ سیریز کو صارفین کی جانب سے کافی سراہا گیا ہے جبکہ موبائل میں صارفین کا سب سے پسندیدہ فیچر کیمراہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ کمپنی نے صارفین کی پسندیدگی کو نظر میں رکھتے ہوئے ’نارڈ ٹی ٹو‘ میں تین بیک کیمرے اور ایک سیلفی کیمرا دیا ہے۔

ون پلس کے ٹی ٹوفون کے بیک پر 50 میگا پکسل کا مین کیمرا دیا گیا ہے جب کہ 8 میگا پکسل کا الٹرا وائڈ اور 2 میگا پکسل کا میکرو کیمرا بھی دیا گیا ہے۔

فون میں 32 میگا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے اور اسے دو ماڈیولز یعنی 8 جی بی اور 12 جی بی ریم میں پیش کیا گیا ہے اور جہاں تک اس کی اسٹوریج کی بات ہے تو اس میں 128 سے 256 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

اس شاندار فون کا سب سے اہم فیچرمیڈیا ٹیک کی ڈیمنسٹی 1300 چپ سے لیس ہونا ہےجبکہ موبائل میں اینڈرائیڈ 12 اور آکسیجن او ایس 12.1 کا آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔

اوکٹا کور کے سی پی یو کے حامل موبائل کا اسکرین قدرے چھوٹا یعنی 6.43 رکھا گیا ہے جبکہ  ڈسپلے کے اندر فنگر پرنٹ سینسر بھی موجود ہے۔

ون پلس کے مطابق ’نارڈ ٹی ٹو‘ میں چارجنگ کوالٹی کوحیرت انگیز حد تک بہتر بنایا گیا ہے اور فون کو 80 والٹ چارجر کی مدد سے محض 25 منٹ کے اندر 100 فیصد چارج کیا جا سکتا ہے۔

Advertisement

نارڈ ٹی ٹو‘ میں 4500 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے اور اسے تین مختلف رنگوں میں پیش کیا گیا ہے جنہیں صارفین کی جانب سے یقیناً پسند کیا جائے گا۔

ون پلس کے اس شاندارفون کو فوری طور پر یورپ اور امریکا میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے، تاہم دیگر ممالک میں یہ صارفین کے لئے  24 مئی سے دستیاب ہوگا جبکہ ’نارڈ ٹی ٹو‘ کو پاکستان میں تقریبا 84 ہزار روپے میں خریدا جا سکے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مائیکروسافٹ کا اپنے سرفیس ایونٹ میں اہم پروڈکٹس پیش کرنے کا اعلان
واٹس ایپ کے دلچسپ فیچر سے متعلق اہم خبر
ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) میں ایک اور بڑی تبدیلی کردی
کونسی موبائل فون ایپلی کیشن سیکیورٹی کیلئے خطرہ ہے؟
فیس بک صارفین کے لئے تشویشناک خبر
ٹک ٹاک اپنے صارفین کے لئے بہترین فیچر متعارف کروانے کو تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر