Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بائی پولر ڈس آرڈر کے لیے دنیا کا پہلا بلڈ ٹیسٹ تیار

Now Reading:

بائی پولر ڈس آرڈر کے لیے دنیا کا پہلا بلڈ ٹیسٹ تیار

فرانس ، سوئزرلینڈ اور امریکی ماہرین کی بین الاقوامی ٹیم نے برسوں کی مشقت کے بعد  ایک بلڈ ٹیسٹ وضع کیا  ہے جو پائی پولر ڈس آرڈر کی کیفیت شناخت کرسکتا ہے۔ اس سے دنیا بھر کے کروڑوں مریضوں کو فائدہ ہوسکتا ہے۔

پیرس کی یونیورسٹی آف مونٹ پیلیئر، سوئزرلینڈ میں واقع لیس ٹوائسس سائیکائٹری مرکز، اور امریکا میں جامعہ پٹس برگ  سمیت فرانس کی ایک بایو ٹیکنالوجی کمپنی نے انکشاف کیا ہے کہ انسانی خون میں چھ بایو مارکر یا اجزا ایسے ہیں جو بائی پولر ڈس آرڈر کو ظاہر کرسکتےہیں۔ اس کے بعد انہوں نے اسی بنا پر ایک آسان بلڈ ٹیسٹ وضع کیا ہے ۔

توقع ہے کہ اس طرح نہ صرف کروڑوں افراد مستفید ہوں گے بلکہ ان میں بائی پولر اور یونی پولر ڈس آرڈر اور ڈپریشن کی شناخت بھی آسان ہوجائے گی۔

بائی پولر ڈس آرڈر میں موڈ اور مزاج تیزی سے تبدیل ہوتا رہتا ہے۔  کبھی بے پناہ خوشی، کبھی غیرمعمولی اداسی اور کبھی ڈپریشن یا گہری سنجیدگی کا راج ہوتا ہے۔ یہ رویہ اس شخص کے اطراف رہنے والے لوگوں اور اہلِ خانہ کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے کیونکہ شخصیت اور مزاج کی پیشگوئی نہیں کی جاسکتی۔

ماہرین کے مطابق بائی پولرڈس آرڈر کو کونسلنگ کے ذریعے  شناخت کرنے میں ناکامی کا سامنا ہوسکتا ہے۔ بعض مریضوں میں تو اس کی شناخت پانچ یا سات برس تک نہیں ہوپاتی اور یوں معاملہ تیزی سے بگڑتا جاتا ہے۔

Advertisement

توقع ہے کہ خون میں چھ بایو مارکرز سے اس کیفیت کی شناخت اور علاج میں مدد ملے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یہ عام سی وجہ ضرورت سے زیادہ کھانا کھانے کا سبب بنتی ہے
کونسی بیماری دنیا بھر میں 40 فیصد اموات کی وجہ قرار؟
جلد بڑھاپے سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ غذائیں آج ہی ترک کردیں!
جسمانی وزن میں کمی لانے کے لئے ہر ہفتے کتنی ورزش کرنی چاہیے؟
امراضِ قلب سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو یہ عادت اپنالیں!
چائے اور کافی میں چینی ملانے سے صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر