Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، بابر اعظم کی ایک درجہ تنزلی

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، بابر اعظم کی ایک درجہ تنزلی

ایشیا کپ میں ناقص بیٹنگ کے باعث پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی آئی سی سی  ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو نے آئی سی سی کی تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یادیو نے بابر کو پچھاڑ کر تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ بابر ایک مقام نیچے چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔

یادیو نے موہالی میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کے خلاف بھارت کے لیے 46 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ سوریا کمار یادیو780 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم 792 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 825 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف حالیہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں رضوان نے شاندار نصف سنچری بنائی۔

بابر، جو ایک طویل عرصے سے ٹاپ پوزیشن پر قابض تھے، ان کی فارم میں کمی دیکھی گئی ہے کیونکہ ان کا بیٹ حال ہی میں ختم ہونے والے ایشیا کپ 2022 میں رنز بنانے میں ناکام رہا ہے۔

Advertisement

پاکستانی کپتان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کے خلاف 31 رنز بنائے انہیں لیگ اسپنر عادل رشید اپنی گگلی پر کلین بولڈ کیا تھا۔

دریں اثناء پاکستان کے تیز گیند باز حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف زبردست کارکردگی کے بعد ٹی ٹوئنٹی باؤلرز کی تازہ ترین فہرست میں چار درجے ترقی کر کے 21 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

جب کہ پاکستانی ٹیم کے اسپنر محمد نواز تین درجے چھلانگ لگا کر 31 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
پاک نیوزی لینڈ میچ: لاہور پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا
کبھی کسی کی باتوں میں آ کر حکمت عملی تبدیل نہیں کی، بابر اعظم
ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کا پاکستان کے خلاف وائٹ واش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر