Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

Now Reading:

سندھ میں ڈبل سواری پر پابندی عائد
ڈبل سواری

کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے صوبے بھر میں 5 اور 9 اکتوبر کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا اعلان  کیا ہے، محکمہ داخلہ سندھ نے ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کل 5 اکتوبر کو چپ تعزیہ جلوسوں کے سیکورٹی کے پیش نظر ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جبکہ 9 اکتوبر کو 12 ربیع الاول کی سیکورٹی کے باعث سندھ میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ صحافی، بزرگ شہری، خواتین، بچے اور سیکورٹی اداروں کے اہلکار ڈبل سواری کی پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔

کراچی میں 5 اکتوبر2022 کے جلوس کیلئے ٹریفک کے انتظامات 

Advertisement

مورخہ 8 ربیع الاول۔1444 ہجری بمطابق  5 اکتوبر2022 کو چپ تعزیہ کے جلو س کے موقع پر کراچی ٹریفک پولیس نے  عوام کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کئے ہیں اس سلسلے میں مندرجہ ذیل تفصیلات جاری کی جارہی ہیں۔

اس دن ایک ماتمی جلوس نشتر پارک سے 06:30 بجے برآمد ہوگاجو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا نور باغ مسافر خانہ موسیٰ لائن میں اختتام پزیر ہوگا اس سے پہلے جب یہ جلوس حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ میں جب پہنچے گا تو وہاں ایک مجلس منعقد ہوگی اور بعد از اختتام مجلس یہ جلوس نور باغ مسافر خانہ پہنچے گا۔

جیسے ہی جلوس نشتر پارک سے روانہ ہوگاشہر کی جانب سے آنے والی تمام ٹریفک کو سولجر بازار،  کوسٹ گارڈسے  آگے ایمپریس مارکیٹ کی جانب جانے کی اجازت  نہیں ہوگی، اسے جوبلی یا  نشتر روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

تمام ٹریفک جوکہ ناظم آباد کی جانب سے ایم اے جناح روڈ کی طرف آرہی ہوگی اسے لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ کی جانب گارڈن کی طرف موڑ دیا جائے گا تاکہ وہ اپنی منزل مقصود تک پہنچ سکیں۔

  تمام ٹریفک جوکہ لیاقت آباد کی جانب ایم اے جناح روڈ کی طرف آرہی ہوگی اسے تین ہٹی چوک سے مارٹن روڈ پر جیل روڈ کی طر ف موڑ دیا جائے گا ان تمام گاڑیوں کو جیل چورنگی فلائی اوور تک جانے کی اجازت ہوگی اوریہ تمام گاڑیاں  جیل روڈ سے ہوتی ہوئی جمشید روڈ،  دادا بھائی نورجی روڈ، کشمیر روڈشاہراہ قائدین،  شاہراہ فیصل کی  طرف موڑ دیا جائے گا۔

اسی طرح وہ تمام ٹریفک جو کہ اسٹیڈیم روڈکی جانب سے ایم اے جناح روڈ کی طرف جائے گی،  اسے نیو ایم اے جناح روڈکی جانب سے آنے کی اجازت ہو گی۔ البتہ یہ گاڑیاں دادا بھائی نورجی روڈ، کشمیر روڈاور سوسائٹی لائٹ سگنل سے ہوتی ہوئی براستہ شاہراہ قائدین سے شارع فیصل پر جا سکیں گی۔

Advertisement

وہ تمام ٹریفک جو کہ سپر ہائی وے، گلبرگ کی جانب سے ایم اے جناح روڈ کی طرف جانا چاہے اسے  لیاقت آباد نمبر10  سے ناظم آباد چورنگی نمبر2  کی طرف موڑ دیا جائے گا جو براستہ حبیب بینک چوک، اسٹیٹ ایونیو روڈ، شیرشاہ سے ماری پور تک جاسکے گی۔

و ہ تمام ٹریفک جوکہ نیشنل ہائی وے کی جانب سے شہر کی طرف جائے گی اسے براستہ راشد منہاس روڈ، اسٹیڈیم روڈ، سر شاہ سلیمان روڈ، حسن اسکوائر، لیاقت آبادنمبر 10، ناظم آباد چورنگی نمبر2، حبیب بینک چوک، اسٹیٹ ایونیو روڈ، شیرشاہ سے ماری پور تک آنے کی اجازت ہو گی اور اسی طر ح واپسی کے لئے یہی راستہ اختیا کیا جائے گا۔

ہر قسم کی چھوٹی یا بڑی ٹریفک کو گرومندر چوک سے آگے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اس ٹریفک کو بہادر یار جنگ روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

تمام قسم کی ٹریفک جوکہ براستہ شاہراہ قائدین سے کوریڈور IIIکی جانب آرہی ہوگی اسے سوسائٹی چورنگی سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہو گی اور اسے عائشہ عزیز چورنگی سے پی پی چورنگی کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

جملہ ٹریفک جو کہ ایم اے جناح روڈ سے صدر کی جانب جانے والا ہوگا اسے پریڈی  اسٹریٹ،  آغا خان روڈ،  منسفیلڈ اسٹریٹ کی طر ف سے صدر جانے کی اجازت نہیں ہو گی

کسی بھی ٹریفک کو ایم اے جناح روڈ اور اس کے جنکشن پریڈی اسٹریٹ سے جانے کی اجازت نہیں ہو گی  جب تک کے جلو س مکمل طور پر بمبئی بازار میں داخل نہیں ہوجاتا۔

Advertisement

تمام ٹریفک جو آغاخان روڈ گارڈن کی جانب سے آرہی ہواسے ایم اے جناح روڈ پرآنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

جب چپ تعزیہ کا جلوس بڑا امام بارگاہ کھارادر پہنچے گا تو اس وقت لی مارکیٹ چوک سے آنے والی ہر قسم کی ٹریفک کو نواب مہابت خان جی روڈ پر حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کی جانب آنے نہیں دیا جائے گا۔ اور اسی طرح کرین چورنگی سے آنے والی ٹریفک جو حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کی جانب جائے گی کو بھی بند کر دیا جائے گا اور کسی بھی گاڑی کو جلوس کے روٹ پر  آنے،  جانے اور گاڑی کھڑی کرنیکی اجازت نہیں ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی پالیسیوں، اصلاحات میں اقتصادی ماہرین ونجی شعبے سے مشاورت کا فیصلہ
آئی ٹی انڈسٹری معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دے، وزیراعظم
عدالت میں زیر سماعت معاملات پر خبریں چلانے پر نئی گائیڈ لائن جاری
صحافی برادری نے ہتک عزت بل 2024 کو سیاہ قانون قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
بانی پی ٹی آئی کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
سارک سیکرٹری جنرل کا پہلا دورہ پاکستان، وزیراعظم سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر