Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان ورلڈ کپ جیتا تو بابر وزیر اعظم بنیں گے، بھارتی کھلاڑی کا دعویٰ

Now Reading:

پاکستان ورلڈ کپ جیتا تو بابر وزیر اعظم بنیں گے، بھارتی کھلاڑی کا دعویٰ

بھارت کے سابق لیجنڈ کھلاڑی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان ورلڈ کپ جیتا تو بابر اعظم پاکستان کے وزیر اعظم بنیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ اوول میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیمی فائنل سے قبل سنیل گواسکر نے کہا کہ اگر پاکستان ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب ہوتا ہے تو بابر اعظم 2048 میں ملک کے وزیر اعظم بن جائیں گے۔

میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔ جاری ٹورنامنٹ میں ٹیم کی مہم اور 1992 کے 50 اوور کے ورلڈ کپ کے درمیان غیر معمولی مماثلت پائی گئی ہے، جسے پاکستان نے عمران خان کی قیادت میں جیتا تھا۔

There Will be Some Retirements', Says Sunil Gavaskar After India's T20  World Cup Exit

ورلڈ کپ کی دونوں مہمات کے درمیان مماثلت کے بارے میں بہت سے میمز اور لطیفے سامنے آئے ہیں اور اب سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر کا ایک دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔۔

Advertisement

سنیل گواسکر نے ایک اسپورٹس چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو معلوم ہے کہ اگر پاکستان ورلڈ کپ جیتتا ہے تو 2048 میں بابر اعظم پاکستان کے وزیر اعظم ہوں گے۔

سنیل گواسکر نے کہ موجودہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور 1992 کے 50 اوورز کے ورلڈ کپ میں ایک غیر معمولی مماثلت ہے جو پاکستان نے عمران خان کی قیادت میں جیتا تھا، اس ٹورنامنٹ میں پاکستان نیچے سے اوپر آیا تھا اور ٹیم نے ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

Advertisement

سنیل گواسکر نے کہا کہ کہ اتفاق سے 1992 کے ورلڈ کپ میں پاکستان کا فائنل میں انگلینڈ سے مقابلہ ہوا تھا اور یہ وسیم اکرم ہی تھے جنہوں نے میچ وننگ پرفارمنس پیش کی تھی۔

انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل کپتان بابر اعظم سے 1992 کے ٹورنامنٹ سے مماثلت کے بارے میں پوچھا گیا۔

Full Scorecard of Pakistan vs England Final 1991/92 - Score Report |  ESPNcricinfo.com

سنیل گواسکر کے اس بیان پر بابر اعظم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مماثلت موجود ہے اور ہم ٹرافی جیتنے کی کوشش کریں گے، اس ٹیم کی قیادت میرے لیے خاص طور پر اس بڑے گراؤنڈ پر بڑے اعزاز کی بات ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ ہم اپنا 100 فی صد دینے اور جیتنے کی کوشش کریں گے، ہمارا آغاز اچھا نہیں تھا، لیکن جس طرح ٹیم واپس آئی اور کھلاڑی شیروں کی طرح لڑے.

World Cup 1992 final: Imran Khan's Pakistan on top Down Under | Latest  Sports Updates, Cricket News, Cricket World Cup, Football, Hockey & IPL

Advertisement

یاد رہے کہ 1992 اور 2022 کے دونوں ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنی مہم کا آغاز میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں شکست کے ساتھ کیا۔ دونوں ٹورنامنٹس میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا، اور دونوں ٹورنامنٹس میں، پاکستان آخری دن ایک ایک پوائنٹ سے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی چمچماتی ٹرافی کی شکر پڑیاں میں رونمائی
چوتھا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پنجاب پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی، آئی جی پنجاب
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر