Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

میکسیکو، جیل پر مسلح افراد کا حملہ، 14 افراد ہلاک

Now Reading:

میکسیکو، جیل پر مسلح افراد کا حملہ، 14 افراد ہلاک

میکسیکو کے سرحدی شہر کی جیل پر مسلح افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو کے سرحدی شہر سیوڈاڈ جواریز کی جیل پر مسلح افراد کے حملے میں جیل کے دس محافظ سمیت چار قیدی ہلاک ہو گئے ہیں۔

 جبکہ 24 قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ریاستی حکام کے مطابق مسلح افراد نے اپنے ساتھیوں کی رہائی کے لیے حملہ کیا تھا، جس میں وہ کامیاب ہوئے اور 24 قیدی فرار ہو گئے۔

میکسیکو کی چیہواہوا ریاست کے پراسیکیوٹر کے دفتر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حملہ آور مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے متعدد بکتر بند گاڑیوں میں جیل پہنچے۔

Advertisement

مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ جیل کے اندر بھی کچھ فسادی قیدیوں نے مختلف اشیاء کو آگ لگا دی اور جیل کے محافظوں سے جھڑپ کی۔

Advertisement

ریاستی پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا کہ میکسیکو کے فوجیوں اور ریاستی پولیس نے بعد میں جیل کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا۔

ریاستی پراسیکیوٹر نے بتایا کہ کم از کم چار افراد کو حراست میں لیا گیا، لیکن یہ بتانے سے گریز کیا کہ وہ قیدی تھے یا مسلح حملہ آور تھے۔

پراسیکیوٹر کے مطابق اس بارے میں تفصیلات دستیاب نہیں ہیں کہ فرار ہونے والے 24 قیدی کیسے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے، اور فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حملہ کس نے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: میکسیکو، ریسٹورنٹ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، 12 افراد ہلاک

Advertisement

ریاستی پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا کہ اس کے اہلکاروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ میکسیکو کی جیلوں میں تشدد کثرت سے ہوتا ہے، جن میں کچھ ایسے بھی ہیں جہاں حکام صرف برائے نام کنٹرول رکھتے ہیں۔

میکسیکو کی جیلوں میں حریف گروہوں کے قیدیوں میں جھڑپیں اب معمول بن چکی ہیں جو جیلوں میں منشیات کے گروپس کے لیے پراکسی کا کام کرتے ہیں۔

میکسیکو کا یہ سرحدی شہر سیوڈاڈ جواریز امریکہ کے سرحدی شہر ایل پاسو، ٹیکساس کے قریب واقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرغزستان میں مقامی وغیر ملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی، پاکستانی طلبہ بھی زد میں
مصالحہ دار چپس کھانے کے مقابلے میں امریکی نوجوان ہلاک
متحدہ عرب امارات کا ویزہ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر
حج کے دوران کونسی غلطی کرنے پر بھاری جرمانہ عائد ہوگا؟
عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟ اعلان ہو گیا
افغانستان مختلف دہشتگرد تنظیموں کی آماجگاہ بن چکا ہے، امریکی ادارہ برائے سلامتی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر