Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گندم کی فی من قیمت 3900 روپے مقرر کرنے کی منظوری

Now Reading:

گندم کی فی من قیمت 3900 روپے مقرر کرنے کی منظوری
گندم

سندھ میں بڑے پیمانے پر گندم چوری کا انکشاف، 63 فوڈ انسپکٹر اور سپروائزر معطل

ای سی سی نے گندم کی فی من قیمت 3900 روپے مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اقتصادی رابط کمیٹی نے 5 ارب روپے کے رمضان پیکیج کی منظوری دی۔

 ای سی سی نے گندم کی فی من قیمت 3900 روپے مقرر کرنے کی منظوری دی جبکہ کے الیکٹرک صارفین کے لیے دوسری اور تیسری سہ ماہی میں یکساں ٹیرف کی منظوری بھی دی گئی۔

رمضان پیکج کے تحت 19 اشیاء پر سبسڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے دی جائے گی۔

گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال رمضان پیکج میں 3 ارب سے زائد کی کمی

Advertisement

گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال رمضان پیکج میں 3 ارب سے زائد کی کمی کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال رمضان پیکچ میں 3 ارب 28 کروڑ روپے کی کمی تجویز کی گئی ہے، بول نیوز نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج 2023 کی تفصیلات حاصل کرلیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق رواں سال یوٹیلیٹی اسٹورز پر 4 ارب 99 کروڑ 70 لاکھ روپے کا رمضان پیکج تجویز کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ سال پی ٹی آئی حکومت نے 8 ارب 28 کروڑ روپے کا رمضان پیکیج منظور کیا تھا۔

رواں سال رمضان پیکیج کو ٹارگٹڈ اور اِن ٹارگٹڈ سبسڈی میں تقسیم کرنے کی تجویز ہے جبکہ رمضان ریلیف پیکیج کے تحت 19 اشیاء پر سبسڈی دینے کی تجویز ہے۔

بی آئی ایس پی مستحقین کیلئے گھی اور چائے پر فی کلو 100,100 روپے سبسڈی تجویز کی گئی ہے جبکہ رمضان ریلیف پیکچ کے تحت آٹے پر فی کلو 51 روپے 92 پیسے کی سبسڈی تجویز ہے۔

چینی، دودھ اور مشروبات پر 30,30 روپے سبسڈی دینے کی تجویز ہے جبکہ بیسن اور کھجور پر فی کلو 50 اور آئل پر 25 روپے کی سبسڈی تجویز دی گئی ہے۔

Advertisement

رمضان ریلیف پیکچ کے تحت دالوں اور چاول پر 20 ,20 روپے کی سبسڈی جبکہ بی آئی ایس پی مستحقین کے سوا باقی شہریوں کیلئے آٹے پر فی کلو27 روپے 12 پیسے سبسڈی تجویز کی گئی ہے۔

دالوں اور چاول پر فی کلو 20، 20 روپے سبسڈی تجویز ہے جبکہ چینی 11 اور گھی پر فی کلو 25 روپے کی سبسڈی تجویز کی گئی ہے۔

گھی 25 ، بیسن اور کھجور پر 50 ,50 روپے کی سبسڈی تجویز دی گئی ہے جبکہ رمضان پیکیج کے تحت ان ٹارگٹڈ سبسڈی کی مد میں 3ارب 84 کروڑ 45 لاکھ روپے تجویز دی گئی ہے۔

ٹارگٹڈ سبسڈی کی مد میں 1 ارب 15 کروڑ 25 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز ہے جبکہ میڈیا پر رمضان پیکیج کی مہم کیلئے 14 کروڑ 50 لاکھ روپے تجویز ہیں۔ رمضان ریلیف پیکج کی ای سی سی اور وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی پالیسیوں، اصلاحات میں اقتصادی ماہرین ونجی شعبے سے مشاورت کا فیصلہ
آئی ٹی انڈسٹری معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دے، وزیراعظم
عدالت میں زیر سماعت معاملات پر خبریں چلانے پر نئی گائیڈ لائن جاری
صحافی برادری نے ہتک عزت بل 2024 کو سیاہ قانون قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
بانی پی ٹی آئی کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
سارک سیکرٹری جنرل کا پہلا دورہ پاکستان، وزیراعظم سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر