Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عام انتخابات اکتوبر میں ہی ہوں گے، خواجہ آصف

Now Reading:

عام انتخابات اکتوبر میں ہی ہوں گے، خواجہ آصف
خواجہ آصف

خواجہ آصف نے کہا کہ عام انتخابات اکتوبر میں ہی ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کسی سیاسی ورکر کو یہ زیب نہیں دیتاکہ وہ بیرونی مدد کے لیے مہم چلائے، عمران خان نے غیر آئینی طور پر قومی اسمبلی توڑی، عمران خان کےخلاف تحریک عدم اعتماد آئینی طریقے سے لائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کے بعد غیر قانونی اقدامات اٹھائے، حکومت کے خاتمے کے بعد ہر مقام پر غیر قانونی اقدام اٹھایا اور سپریم کورٹ نے مداخلت کر کے آئین کو بچایا۔

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ سائفر کے ذریعے عمران خان نے امریکی سازش کا بیانیہ بنایا، تحریک انصاف کا منفی رویہ سب کے سامنے ہے،عمران خان بضد ہے کہ عدالتوں کے سامنے پیش نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور اس کے کارکن عدالتوں کو تضحیک کانشانہ بنارہے ہیں، عمران خان جتھوں کولے کر عدالت  پہنچتا ہے، عام انتخابات اکتوبر میں ہی ہوں گے۔

Advertisement

خواجہ آصف کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف نے لندن سے آکر اپنی بیٹی کے ساتھ گرفتاری دی، نواز شریف کو تین بار حکومت سے نکالا گیا، لیکن کبھی اس نے آئین اور قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے چند ماہ قبل اپنی حکومت کےخلاف سازش کا الزام امریکا پر لگایا اوراب وہ لابنگ کروا کر امریکی عہدےداروں سے اپنے حق میں بیانات دلوا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی پالیسیوں، اصلاحات میں اقتصادی ماہرین ونجی شعبے سے مشاورت کا فیصلہ
آئی ٹی انڈسٹری معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دے، وزیراعظم
عدالت میں زیر سماعت معاملات پر خبریں چلانے پر نئی گائیڈ لائن جاری
صحافی برادری نے ہتک عزت بل 2024 کو سیاہ قانون قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
بانی پی ٹی آئی کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
سارک سیکرٹری جنرل کا پہلا دورہ پاکستان، وزیراعظم سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر