سپریم کورٹ کے واضح حکم کے باوجود گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کیجانب سے صوبے میں انتخاباتکی تاریخ کے اعلان سے مجرمانہ گریز کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے گورنر کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ہاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گورنر خیبر پختونخوا کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے اور تحریک انصاف کے وکلاء نے گورنر کے پی حاجی غلام علی کے خلاف توہینِ عدالت کی مفصل درخواست تیار کرلی۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سابق صوبائی وزراء تیمور سلیم جھگڑا اور شوکت یوسفزئی قانونی ٹیم کے ہمراہ اب سے کچھ ہی دیر میں سپریم کورٹ جائیں گے۔
گورنر پختونخوا کیخلاف سپریم کورٹ میں باضابطہ طور پر توہینِ عدالت کی درخواست جمع کروائی جائے گی اور اگلے مرحلے میں
گورنر کیخلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کیلئے بھی قانونی لوازمات جمع کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں الگ الیکشن نہ ہو، گورنر خیبرپختونخوا
اسد قیصر، تیمور سلیم جھگڑا اور شوکت یوسفزئی پر مشتمل وفد گورنر کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دینے کے بعد دن سوا بارہ بجے عدالتِ عظمیٰ کے باہر میڈیا سے مفصل گفتگو کرے گا۔
گورنر کے پی کا الیکشن پر یوٹرن، 28 مئی کو انتخابات کرانے کو خارج از امکان قرار
خیبرپختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی نے الیکشن پر یوٹرن لے لیا، گورنر نے 28 مئی کو انتخابات کرانے کو خارج از امکان قرار دے دیا۔
گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساری جماعتوں کی ایک ہی آواز ہے کہ الیکشن ایک ہی دن کرائے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ جو خط میں نے الیکشن کمیشن کو دوبارہ لکھا ہے وہ حقیقت پر مبنی ہے، خط میں جن تحفظات کا ذکر کیا ہے وہ سب
حقیقت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر خیبر پختونخوا کی انتخابات 28 مئی کو کرانے کی تجویز
حاجی غلام علی نے کہا کہ حالات ایسے نہیں کہ انتخابات کروائے جائیں، میرے علاوہ الیکشن کمیشن نے جس جس ادارے سے ملاقات کی ہے سب نے انہی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ 28 مئی کو انتخابات کرانا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن ریکوائرمنٹ پوری کرے تب انتخابات ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News