Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا آپ بھی چپس شوق سے کھاتے ہیں؟ تو یہ خبر آپ کے لیے ہے

Now Reading:

کیا آپ بھی چپس شوق سے کھاتے ہیں؟ تو یہ خبر آپ کے لیے ہے
چپس

کیا آپ بھی چپس شوق سے کھاتے ہیں؟ تو یہ خبر آپ کے لیے ہے

آلو سے تیار کیے جانے والے چپس کسے پسند نہیں، بچے ہو یا بڑے سب ہی اسے شوق سے کھاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اب یہ لوگوں کی مرغوب غذا بن گئی ہے، جبکہ صبح اسکول جاتے ہوئے بچوں کے بیگ میں دیگر غذاؤں کے ساتھ  ایک چپس کا پیکٹ ضرور ہوتا ہے جسے ان کے والدین بڑی خوشی سے ان کے بیگ میں رکھ رہے ہوتے ہیں. 

تاہم آلو سے تیار کے گئے یہ چپس اپنے اندر کسی قسم کوئی غذائیت نہیں رکھتے تاہم ان میں بہت زیادہ کیلوریز پائی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ ماہرین نے اسے جنک فوڈ قرار دیا ہے۔ جبکہ اسے طویل عرصے تک غذا میں شامل رکھنا صحت کے لیے انتہائی مضر ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آلو کے چپس کا صرف ایک پیکٹ کھانا 5 لیٹر کوکنگ آئل پینے کے برابر ہے۔ حالیہ مطالعات سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ آلو کے چپس کھانا اتنا ہی نقصان دہ ہے جتنا کہ نشہ  کرنا۔

مائیکل ماس جوکہ کتاب  نمک، چینی اور چکنائی کے مصنف ہیں کہتے ہیں کہ ان چپس کو اس طرح تیار کیاجاتا ہے تاکہ ان میں نشے کی طرح طلب پیداہو،  یہ چپس انسان کے لیے کسی نشے کے مترادف ہیں کیونکہ ان اجزاء کو اس تناسب سے شامل کیاجاتاہے جو دماغ جاکر ایک خاص کیمیکل کو متحرک کرتے ہیں جو اس کی خواہش اور طلب میں اضافہ کا سبب بنتے ہیں، اور اس طرح انسان اس کی لت میں مبتلاہوجاتا ہے۔

مائیکل ماس کا کہنا ہے کہ عام طور پر، تمام آلو کے چپس چاہے ان پر لیبل ہو یا نہیں ہو غیر صحت بخش ہوتے ہیں۔ جبکہ وہ مہینے بھر میں انتہائی کم مقدار میں صرف ایک سے دوبار ان چپس کو لینے کا مشورہ دیتے ہیں۔ تاہم وہ چپس کھانے سے مکمل اجتناب کا بھی کہتے ہیں کیونکہ ان میں سگریٹ نوشی جیسے اثرات پائے جاتے ہیں۔

 آلو کے چپس میں چکنائی کی زائد مقدار ہونے کے علاوہ جو خطرناک جز ہے وہ کارسنجینک کیمیکل یکریلامائڈ ہے۔ اس کیمیکل کی موجودگی آلو کے چپس کو بنیادی طور پر مارکیٹ میں سب سے زیادہ زہریلے پروسیسڈ فوڈ رکھنے والی غذا میں سے ایک بناتی ہے۔

Advertisement

ایکریلامائڈ کیا ہے؟

یہ کیمیکل اس وقت جنم لیتا ہے جب  کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور غذا  جیسے آلو کو بہت زیادہ درجہ حرارت  پرپکایا جاتاہے۔ کھانا پکانے کے ذرائع سے قطع نظر جنتی بھی بیکڈ، تلی ہوئی یا بھنی ہوئی غذائیں ہیں ان سب میں ایکریلامائڈ موجود ہوتا ہے۔

 یہی وجہ ہے کہ دیگر کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور غذائیں جب بھی پکائی جاتی ہیں تو قدرے زہریلی ہوتی ہیں تاہم جنک فوڈز کے ساتھ تیار کردہ ایکریلامائیڈ کی سطح دیگر کی نسبت کہیں زیادہ ہوتی ہے۔

اس ضمن میں صرف اکریلامائڈ کیمیکل ہی قصور وار نہیں ہے بلکہ کئی مطالعات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جب بھی کسی غذا کو زیادہ درجہ حرارت میں پکایاجاتا ہے تو کئی اور مضرکیمیکلز بھی پیدا ہوتے ہیں۔ جن کی تعداد ماہرین نے 800 سے زائد بتائی ہے ان میں سے 52 کیمیکلز ایسے ہیں جو ممکنہ طور پر سرطان کے خطرے کو بڑھاتے ہیں۔

اب آئندہ جب بھی چپس کے پیکٹ خریدنے کا سو چیں یہ ضرور ذہن میں رکھیں آپ کوئی غذا کھا رہے ہیں یا بیماری۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کونسی بیماری دنیا بھر میں 40 فیصد اموات کی وجہ قرار؟
جلد بڑھاپے سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ غذائیں آج ہی ترک کردیں!
جسمانی وزن میں کمی لانے کے لئے ہر ہفتے کتنی ورزش کرنی چاہیے؟
امراضِ قلب سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو یہ عادت اپنالیں!
چائے اور کافی میں چینی ملانے سے صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟
سائنسدانوں نے یوگا کا ایک چونکا دینے والا فائدہ بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر