Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اِس ہفتے کا چہرہ

Now Reading:

اِس ہفتے کا چہرہ

اِس ہفتے کا چہرہ

نیمل خاور

اسلام آباد میں مُقیم نیمل خاور معروف ٹی وی و فلمی اداکارہ اور فیشن ماڈل ہیں۔ اُن کا بُرج عقرب ہے اور وہ 17 نومبر 1992ء کو پشاور میں پیدا ہوئیں۔ اُنہوں نے اسلام آباد کے روٹس کالج سے بیچلر ڈگری حاصل کی اور نیشنل کالج آف آرٹ، لاہور سے بصری فنون (Visual Arts) میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما لیا۔

بچپن سے ہی شوبز کی دنیا میں دلچسپی رکھنے والی نیمل نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز فیشن ماڈلنگ سے کیا اور 2017ء میں ہارون شاہد اور ماہرہ خان کے ساتھ فلم ’’ورنہ‘‘ سے اداکاری کا آغاز کیا۔ اس فلم کو شعیب منصور نے ڈائریکٹ اور پروڈیوس کیا تھا جنہوں نے خود اپنے انسٹاگرام ہینڈل کے ذریعے نیمل خاور سے رابطہ کیا تھا۔

اُنہوں نے اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لیے ایک سال کا وقفہ لیا اور 2018ء میں وہ ٹی وی سیریل ’’انا‘‘ میں مرکزی کردار میں نظر آئیں جس میں شہزاد شیخ، عمر مختار اور ہانیہ عامر نے اداکاری کی۔ خبروں کے مطابق نیمل خاور اب شوبز میں تو نہیں ہیں تاہم شوبز کیرئیر چھوڑنے سے قبل اُنہوں نے معروف فیشن جرائد کے سرِ ورق کے لیے کئی فوٹو شوٹ کرائے اور مختلف ٹی وی مارننگ شوز میں بھی نظر آئیں۔ اداکارہ اور ماڈل ہونے کے علاوہ وہ ایک بصری فنکارہ (Visual Artist) اور پیشہ ور مُصوّرہ بھی ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ حکومت کا منشیات فروش کو پکڑنے کے لیے انوکھا اقدام
اقتصادی پالیسیوں، اصلاحات میں اقتصادی ماہرین ونجی شعبے سے مشاورت کا فیصلہ
آئی ٹی انڈسٹری معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دے، وزیراعظم
عدالت میں زیر سماعت معاملات پر خبریں چلانے پر نئی گائیڈ لائن جاری
صحافی برادری نے ہتک عزت بل 2024 کو سیاہ قانون قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
روس نے ہائپر سونک میزائل بنانے والے سائنسدان کو جیل بھیج دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر