Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماحول اور صحت کو نقصان پہنچانے والی نائٹروجن پر مبنی کھاد کا زیادہ استعمال

Now Reading:

ماحول اور صحت کو نقصان پہنچانے والی نائٹروجن پر مبنی کھاد کا زیادہ استعمال

مختلف مطالعات کے مطابق، پودوں کی بہتر نشوونما اور پیداوار کے لیے نائٹروجن پر مبنی کھاد کا زیادہ استعمال ماحولیات اور صحت کے لیے سنگین خطرات کا باعث بن رہا ہے۔ہر سال تقریباً 120 ملین ٹن کیمیائی کھاد کے استعمال نے قدرتی ’’نائٹروجن سائیکل‘‘ کو متاثر کیا ہے۔ اس میں سے آدھے سے بھی کم مقدار دراصل پودوں کے ذریعے جذب ہو جاتی ہے، باقی ماندہ ماحول کا حصہ بن کر بہت سے مسائل کا باعث بنتی ہے جیسے کہ مٹی کی تیزابیت، زمینی پانی میں نائٹروجن کا اخراج اور نائٹرس آکسائیڈ (N2O) کا اخراج، جو ایک گرین ہاؤس گیس اور گلوبل وارمنگ میں معاون ہے۔

Advertisement

فضا میں اضافی نائٹروجن امونیا اور اوزون پیدا کرتی ہے، جو سانس لینے میں دشواری کا باعث بنتی ہے، نظر کو محدود کرتی ہے اور پودوں کی نشوونما کو نقصان پہنچاتی ہے۔ جب اضافی نائٹروجن فضا سے واپس آتی ہے، تو یہ جنگلات کو نقصان پہنچا سکتی ہے اور مٹی اور آبی گزرگاہوں کو آلودہ کر سکتی ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق خوراک کی پیداوار کے لیے نائٹروجن پر مبنی کھادکا بڑھتا ہوا استعمال کاربن ڈائی آکسائیڈ سے 300 گنا زیادہ طاقتور گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو بڑھا رہا ہے۔

کھاد کی کارکردگی میں اضافہ کیا جا سکتا ہے اور اسپلٹ ایپلی کیشن اسکیموں کو بہتر بنایا جا سکتا ہے اور سست اخراج کرنے والی کھادوں کے استعمال سے فصل کی طلب کے ساتھ سپلائی کو ملا کر نقصانات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ، پودوں کی زیادہ کثافت، گھاس اور کیڑوں پر قابو پانے اور دیگر غذائی اجزاء کے ساتھ متوازن کھاد بھی نائٹروجن کے استعمال کی کارکردگی کو بڑھا سکتی ہے۔ مٹی میں گھاس پھوس ڈالنے سے بھی مدد مل سکتی ہے، کیونکہ یہ مٹی میں گھل کر نائٹروجن استعمال کرتا ہے۔

کھاد کو اگر صرف مختصر ادوار میں استعمال کیا جائے یا جہاں بارش کم ہو اور جب ضرورت ہو تو پانی کے بہاؤ اور زیر زمین نائٹریٹ کی دراندازی کو مؤثر طریقے سے کم کیا جا سکتا ہے۔

تحقیقی جریدے نیچر میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق زرعی نائٹروجن آلودگی کو کم کرنے کے فوائد تقریباً 34 ارب ڈالر کی لاگت سے 25 گنا زیادہ ہیں۔

Advertisement

اس مطالعے کی سربراہی کرنے والے ژی جیانگ یونیورسٹی کے پروفیسر باؤجنگ گو  کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی سے قبل از وقت اموات میں کمی، ماحولیاتی نظام کی خدمات کو کم نقصان، اور فصل کی زیادہ پیداوار سے تقریباً نصف ٹریلین ڈالر کی بچت ہوتی ہے۔ چھوٹے کاشت کار مضبوط حکومتی پالیسیوں کے تعاون کے بغیر نائٹروجن کے جدید انتظام کے ابتدائی اخراجات برداشت نہیں کر سکیں گے۔

خوراک کے صارفین پر ٹیکس لگا کر، وہ کاروبار جو کاشت کاری کو تجارتی خوراک کی پیداوار کے لیے استعمال کرتے ہیں، یا ایسی اشیاء جو آلودگی کا باعث بنتی ہیں، اس کے لیے ایک بجٹ قائم کیا جا سکتا ہے۔

پاکپتن کے ایک ترقی پسند کسان اور ایگریکلچر ریپبلک اور ڈیجیٹل ڈیرہ کے شریک بانی عامر حیات بھنڈارا کا اس بارے میں کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور کیڑے مار ادویات اور کھادوں سے ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کے لیے موسمیاتی اسمارٹ زراعت کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

انہوں نے قدرتی نائٹروجن گردش کے خلل کو کم سے کم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کا مشورہ دیا۔

نائٹروجن ماحول کا تقریباً 80 فیصد حصہ بناتی ہے اور زمین پر موجود تمام حیات خصوصاً پودوں کی بقا کے لیے اہم ہے۔

یہ پودوں کو اس وقت دستیاب ہوتی ہے جب پودوں یا مٹی کے اندر رہنے والے جرثومے اسے حیاتیاتی نائٹروجن فکسشن کے ذریعے امونیا میں بدل دیتے ہیں۔ یہ عمل ہر سال تقریباً 200 ملین ٹن نائٹروجن کو مٹی اور سمندروں میں خارج کرتا ہے۔

Advertisement

عنصر کی مختلف شکلیں بالآخر تبدیل ہو جاتی ہیں اور خاص طور پر گیلی زمین اور سمندروں میں چھلکنے یا جل جانے کے بعد بیکٹیریا کی مدد سے فضا میں واپسی کا راستہ تلاش کرتی ہیں۔

’’ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں کے مطابق ڈھالنے اور لچک پیدا کرنے، فصلوں کی پیداواری صلاحیت بڑھانے اور گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔ زراعت کے شعبے میں انتظامی مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ پھر ہمیں فصلوں کی ان اقسام کو متعارف کرانے کے لیے تحقیق اور ترقی پر توجہ دینی چاہیے جو موسمیاتی تبدیلیوں کی مشکلات کو برداشت کر سکیں اور مناسب نشوونما کے لیے ماحولیاتی نائٹروجن کا استعمال کر سکیں۔

بھنڈارا نے کہا، ’’ملچنگ، پانی کا مناسب انتظام، باؤنڈری درخت اور مناسب رہائش اور مویشیوں کے لیے چارہ وقت کی ضرورت ہے۔ پھلی یا مٹر جیسی دیگر فصلوں کے درمیان پودے لگانا نائٹروجن کو تبدیل کرکے ہوا سے پودوں کے استعمال کے قابل ایک شکل کو تیار کرنے کے لیے فطرت پر مبنی حل فراہم کر سکتا ہے۔ اس سے کھادوں کے استعمال کو کم کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’اصل ضرورتوں کے مطابق کھاد کے استعمال کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سے نہ صرف کاشت کاروں کی پیداواری لاگت میں کمی آئے گی بلکہ ماحولیات کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔‘‘

بھنڈارا کے مطابق یہ ضروری ہے کہ کھیتوں کو مناسب وقت پر پانی ملے اور کھاد کا صرف مطلوبہ مقدار میں استعمال ہو تاکہ کھیت باڑی کرنے والے افراد کی صحت کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے ماحولیات کو پہنچنے والے نقصانات کو کم کیا جا سکے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بنیادی طور پر غیر تعلیم یافتہ دیہی برادریوں کے لئے مناسب توسیعی خدمات کی عدم موجودگی کی وجہ سے صورتحال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور اور مستقبل کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کسانوں کو موسمیاتی اسمارٹ زراعت کو اپنانے کے لیے تعلیم دینے اور اس کے قابل بنانے کی ضرورت ہے۔

کراپ لائف بائیو ٹیکنالوجی کمیٹی کے سربراہ محمد عاصم نے اصل صورتحال کا جائزہ لینے اور اس کے مطابق اقدامات کرنے کے لیے تفصیلی مطالعہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا، ’’ہم ہر شعبے میں ہمیشہ پیچھے رہتے ہیں چاہے وہ ٹیکنالوجی کو اپنانا ہو یا نمائندہ سروے کرنا۔ اس منظر نامے میں، ہم دوسرے ممالک کے سروے پر انحصار کرتے ہیں۔ ایک بات تو واضح ہے کہ کھادکے بے تحاشہ استعمال کا نقصان ہماری سوچ سے کہیں زیادہ ہے۔ ہمیں کھاد سے متعلق نقصانات کو کم سے کم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔ ایسا ہی ایک طریقہ فصل کی گردش ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’امریکہ میں سویابین اور مکئی کو گردش میں لگایا جاتا ہے۔ زمین کے ایک ہی پلاٹ پر مختلف قسم کی فصلیں لگانا مٹی میں غذائی اجزاء کے بہاؤ کو بہتر بناتا ہے۔ مزید برآں، فصلوں کی باقیات کو کھیتوں میں چھوڑنا انتہائی ضروری نامیاتی مادہ فراہم کر سکتا ہے، جو بالآخر مصنوعی کھاد کے استعمال کو کم کرنے میں مدد کرے گا۔ ماحول میں نائٹروجن کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے لیے بڑی فصلوں کے ساتھ ساتھ مٹر اور پھلیاں اگانا بھی ایک ممکنہ قدم تھا۔

عاصم نے فصل کے لیے غذائی اجزاء کی اصل ضروریات کی نشاندہی کرنے کے لیے بوائی سے پہلے مٹی کا باقاعدہ تجزیہ کرنے کا مشورہ دیا۔

انہوں نے کہا، ’’کسان عام طور پر غذائی اجزاء کے استعمال کے حوالے سے تجارتی سفارشات پر عمل کرتے ہیں۔ ایسے حالات میں کھادکا استعمال اصل ضرورت سے کہیں زیادہ ہوتا ہے اور اس طرح کسانوں کو مالی نقصان کے ساتھ ماحولیات کو بھی نقصان ہوتا ہے۔‘‘

Advertisement

حکومت کو توسیعی خدمات کو بہتر بنانا چاہیے اور کسانوں کو اس قابل بنانا چاہیے کہ وہ اصل ضرورت کے مطابق کھاد کے استعمال کے لیے مٹی کا باقاعدہ تجزیہ کر سکیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ حکومت کا منشیات فروش کو پکڑنے کے لیے انوکھا اقدام
اقتصادی پالیسیوں، اصلاحات میں اقتصادی ماہرین ونجی شعبے سے مشاورت کا فیصلہ
آئی ٹی انڈسٹری معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دے، وزیراعظم
عدالت میں زیر سماعت معاملات پر خبریں چلانے پر نئی گائیڈ لائن جاری
صحافی برادری نے ہتک عزت بل 2024 کو سیاہ قانون قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
روس نے ہائپر سونک میزائل بنانے والے سائنسدان کو جیل بھیج دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر