Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی جی پنجاب کی زیر صدارت سنٹرل پولیس کا اجلاس

Now Reading:

آئی جی پنجاب کی زیر صدارت سنٹرل پولیس کا اجلاس
آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس ہوا،جس میں کرسمس سیکیورٹی، امن و امان کی صورتحال، اشتہاری ملزمان کی گرفتاری سمیت پولیس ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔

اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی آپریشنز انعام غنی نے شعیب دستگیر کو کرسمس کے سیکیورٹی پلان کے متعلق بریفنگ دی گئی جبکہ آئی جی پنجاب نے کرسمس سیکیورٹی مزید بہتر بنانے اور محکمانہ امور کے متعلق احکامات جار ی کئے۔

اجلاس میں صوبے بھر میں 2778 گرجا گھروں کی حفاظت کے لیے تقریباََ22ہزار سے زائد افسر واہلکاروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، جن میں 416انسپکٹرز، 1198سب انسپکٹرز، 2213اے ایس آئیز، 1693ہیڈ کانسٹیبلزاور15615کانسٹیبلز سمیت دیگر اہلکار شامل ہیں۔

 شعیب دستگیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی اوز سی پی او کے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق کرسمس کاسیکیورٹی پلان اپنی زیر نگرانی تشکیل دیں۔

شعیب دستگیر نے کہا کہ مسیحی عبادت گاہوں کے ساتھ ساتھ تفریحی مقامات کی سیکیورٹی کو بطور خاص ملحوظ خاطر رکھا جائے جبکہ گرجا گھروں میں مسیحی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے تقریباََ3ہزارمیٹل ڈیٹیکٹرز اور واک تھرو گیٹس بھی استعمال کئے جائیں گے۔

Advertisement

آئی جی پنجاب تبدیل

آئی جی پنجاب نے  یہ بھی کہا کہ اے کیٹیگری کے گرجا گھروں کی سیکیورٹی کیلئے سنائپرز اور سادہ لباس میں کمانڈوز کو بھی تعینات کیا جائے جبکہ ہرضلع کے ٹاپ 20اشتہاریوں اور بدمعاشوں کی فہرست بنا کر انکی گرفتاری کیلئے بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے۔

 شعیب دستگیر  کا کہنا تھا کہ سال رواں میں قبضہ مافیا کے خلاف درج کئے گئے کیسز کے متعلق اپ ڈیٹ رپورٹ سات دنوں کے اندر مرتب کی جائے اور ڈکیتی، گاڑی چوری کے مقدمات میں ملوث گرفتار اور مفرورملزمان کی تفصیلی رپورٹ تیار کرکے بھجوائی جائے۔

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر  کا مزید کہنا تھا کہ لاہور دشمنیوں سے متعلقہ کیسز اور ان کی روک تھام کیلئے سرکل افسران کی جانب سے کئے گئے اقدامات کے متعلق رپورٹ تیار کرکے فراہم کی جا ئے جبکہ جرائم کی وادراتوں میں استعمال ہونے والے لائسنس یافتہ اسلحہ کی منسوخی کیلئے محکمہ داخلہ کوفالو اپ خطوط  بھی لکھے جائیں۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی اظہر حمید کھوکھر، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز انعام غنی، اے آئی جی آپریشنز عمران کشور سمیت دیگر افسران بھی موجودتھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی پالیسیوں، اصلاحات میں اقتصادی ماہرین ونجی شعبے سے مشاورت کا فیصلہ
آئی ٹی انڈسٹری معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دے، وزیراعظم
عدالت میں زیر سماعت معاملات پر خبریں چلانے پر نئی گائیڈ لائن جاری
صحافی برادری نے ہتک عزت بل 2024 کو سیاہ قانون قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
بانی پی ٹی آئی کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
سارک سیکرٹری جنرل کا پہلا دورہ پاکستان، وزیراعظم سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر