Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پمز اسپتال کے سسٹم میں خرابی کا نیا انکشاف

Now Reading:

پمز اسپتال کے سسٹم میں خرابی کا نیا انکشاف
پمز

  

پمز اسپتال اسلام آباد کے سسٹم میں خرابی کا بڑا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پمز اسپتال اسلام آباد کے خراب سسٹم کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ یہا ں ایمرجنسی میں زیر علاج مریض کےلیے اسٹاف نہیں بلکہ تیماردار کو بھاگنا پڑتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پمزاسپتال میں پانچ دن قبل بچے کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا تھا، بروقت خون نہ ملنے پر ہلاک ہونے والے کمسن بچے کی والدہ کی ویڈیو وائرل بھی ہوگئی ،اس ویڈیو کے منظر پر آتے ہی اسپتال انتظامیہ نے پھر تحقیقات شروع کردیں ۔

کراچی کےاسپتال میں مردہ قراردی جانیوالی خاتون انتقال کرگئیں

Advertisement

پمزاسپتال اسلام آباد میں بروقت خون نہ ملنے سے بچہ جان کی بازی ہار گیا ،سات جنوری کو رونماہونے والے واقعے پر ماں کی دہائی پر مبنی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اس اسپتال کے بارے میں انکشافات کیے گئے ۔

غمزدہ ماں نے اپنے بچے کی موت پر کہا کہ ایک سا ل کے فیضان  کو خیبرپختونخوا سے پمز اسپتال لائے تھے،وہ تھیلے سیمیا کا مریض تھا اور اسے ہیموگلوبن 2 تھا۔

ماں کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال والوں نے بروقت خون فراہم نہیں کیا ،جس کی وجہ سے میرا بچہ مرگیا،ماں نے شکایت کی کہ بچے کو فوری طور پر خون چاہیے تھا مگرپمز اسپتال والوں نے تین گھنٹے بعد خون فراہم کیا۔ 

واضح رہے کہ اس حوالے سے اسپتال کی انکوائری کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ تیار کی تھی جس کے مطابق اسپتال عملہ کو بے قصور قرار دیا گیا ہے۔

 اسپتال ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا کہ مذکورہ واقعہ پمز چلڈرن اسپتال میں چار دن پہلے پیش آیا تھا۔

اسپتال  رپو رٹ میں کہا گیا کہ بچے کی موت والدین کی غفلت سے واقعہ ہوئی کیونکہ والدین بچے کو تاخیر سےا سپتال لے کر آئے تھے۔

Advertisement

 انکوائری رپورٹ کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایک سال کے بچے فیضان کو اسپتال میں بروقت داخل کرلیا گیا تھا اور اس کا علاج بھی بروقت شروع کیا گیا،فیضان تھیلیسمیا کا مریض تھا، اسپتال میں بچے کی جان بچانے کی بھرپورکوشش کی گئی۔

 تحقیقات کے دوارن چلڈرن اسپتال اور بلڈ بینک عملے سے پوچھ گچھ کی گئی۔

اسپتال منتقلی کے وقت بچے کا ہیموگلوبن صرف دو گرام تھا، نارمل بچے میں ہیموگلوبن کی مقدار14سے15گرام ہوتا ہے، خون کا بندوبست ہونے تک بچہ دم توڑچکا تھا۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمزاسپتال کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایک سال4ماہ کا بچہ دوپہر ڈیڑھ بجے ایڈمٹ کیا گیا، بچے کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے، پمزکا بلڈ بینک 24گھنٹے کام کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گردن توڑ بخار کیا ہے؟ احتیاط اور علاج
ہائی ہیلز پہننے کے 5 فائدے جنہیں آپ نہیں جانتے
فالج، ہارٹ اٹیک اور دیگر امراض قلب کو ہمیشہ خود سے دور رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ عادت اپنالیں
پاکستان دنیا کے 90 فیصد سگریٹ پیدا کرنے والے 9 غریب ممالک میں شامل
جلد کے زخم اور آنتوں کے درمیان گہرے تعلق کا انکشاف
سائنسدانوں نے لمبی اور صحت مند زندگی کا راز ڈھونڈ نکالا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر