Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلاول کا حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان

Now Reading:

بلاول کا حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان
چیئرمین پی پی

بلاول بھٹو زرداری نے مارچ میں حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان لیاری میں اربن فاریسٹ منصوبے کی افتتاحی تقریب میں کیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا لیاری میں اربن فاریسٹ منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ لیاری میں اربن فاریسٹ منصوبہ شروع کرنے پرخوش ہوں، جلد ملیرمیں بھی اس قسم کے منصوبے کا آغازکریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم لیاری کے نوجوانوں کے مطالبات پورے کریں گے، نوجوانوں کوصحت افزا سرگرمیاں فراہم کرنے کے لیے اقدامات کریں گے کیونکہ لیاری کے نوجوان فٹ بال دیگرکھیلوں میں سب سے آگے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ زیادہ محنت کرکے صوبے کو وسائل دلائیں گے، سندھ حکومت دیگرصوبوں کے مقابلے زیادہ کام کر رہی ہے، یہ حکومت معاشی حقوق چھیننے کی کوشش کر رہی ہے۔

Advertisement

بلاول بھٹو زرداری کی  پیپلزپارٹی کے جنرل سیکریٹری اور نائب صدر سے ملاقات

انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال بھی140 بلین روپے این ایف سی کے تحت کم ملے، 140بلین روپے ملتے تو غریبوں کے لیے گھر بناسکتے تھے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ وفاق حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ دوبارہ بات کرے، عوام کے حقوق پر سودے بازی نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مارچ سے پورے ملک میں ایک جدوجہدشروع کریں گے۔

اس موقع پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کروڑوں نوکریاں دینے کا وعدہ کیا، لاکھوں گھروں کے دینے کا کہا لیکن نوکریاں اور گھر دینے کے وہ لاکھوں گھر گرا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انکی عوام دشمن پالیسی ہے اور عوام دشمن بجٹ ہے کیونکہ پی ٹی آئی ایم ایف کا بجٹ آنے سے مہنگائی بڑھی ہے، غربت بڑھی ہے اور یہ انکی نالائقی ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے قرض حاصل کرنے کے لیے صحیح پیکج حاصل نہیں کیا، انکی وجہ سے غربت بڑھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی پالیسیوں، اصلاحات میں اقتصادی ماہرین ونجی شعبے سے مشاورت کا فیصلہ
آئی ٹی انڈسٹری معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دے، وزیراعظم
عدالت میں زیر سماعت معاملات پر خبریں چلانے پر نئی گائیڈ لائن جاری
صحافی برادری نے ہتک عزت بل 2024 کو سیاہ قانون قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
بانی پی ٹی آئی کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
سارک سیکرٹری جنرل کا پہلا دورہ پاکستان، وزیراعظم سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر