Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 مصطفیٰ کمال کا پاک فوج کے 3 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار

Now Reading:

 مصطفیٰ کمال کا پاک فوج کے 3 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار
چیرمین پی ایس پی

چیرمین پی ایس پی سید مصطفیٰ کمال کی جانب سے پاک فوج کے 3 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق چیرمین پی ایس پی سید مصطفیٰ کمال نے شمالی وزیرستان میں فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے پاک فوج کے 3 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہارکیا جبکہ4 زخمیوں جوانوں کی جلد و مکمل صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

 اپنے بیان میں سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ افواج پاکستان اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے پاکستان کا تحفظ یقینی بناتی آئی ہے۔

چیرمین پی ایس پی سید مصطفیٰ کمال نے لیفٹیننٹ ناصرحسین، نائیک محمدعمران اور سپاہی عثمان اختر کے درجات کی بلندی جبکہ لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر آئی ای ڈی حملہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں لیفٹینٹ ناصر حسین خالد، نائیک محمد عمران اور سپاہی عثمان اختر شہید ہوئے ہیں۔

Advertisement

مزید پڑھیں

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر آئی ای ڈی حملہ، 3 جوان شہید

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر آئی ای ڈی حملہ ہوا ہے،...

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بارودی سرنگ کے حملے میں چار سپاہی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ دہشت گردوں نے سڑک کنارے آئی ای ڈی نصب کر رکھی تھی، سڑک تعمیر کرنے والوں کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار بارودی سرنگ دھماکے کا نشانہ بنے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ 23 سالہ لیفٹیننٹ ناصر حسین شہید کا تعلق مظفر آباد سے ہے جبکہ لیفٹیننٹ ناصر حسین شہید ایک ہونہار کیڈٹ تھا، لیفٹیننٹ ناصر حسین شہید نے پی ایم اے میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بہترین کارکردگی پر لیفٹیننٹ ناصر حسین شہید کو تربیت مکمل کرنے کیلئے رائل ملٹری اکیڈیمی ڈنٹرون آسٹریلیا بھیجا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صحافی برادری نے ہتک عزت بل 2024 کو سیاہ قانون قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
بانی پی ٹی آئی کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
سارک سیکرٹری جنرل کا پہلا دورہ پاکستان، وزیراعظم سے ملاقات
وفاقی کابینہ کا فیض آباد دھرنا کمیشن تحقیقاتی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار
وفاقی کابینہ کا فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار
فیصل واوڈا کی رؤف حسن پر حملے کی مذمت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر