پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے آج لاہور اسلام آباد موٹر وے پر لینڈنگ کی مشق کی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔
ائیر وائس مارشل ظفر اسلم ائیر آفیسر کمانڈنگ، سینٹرل ائیر کمانڈ نے ان کا استقبال کیا۔
ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ باقاعدگی سے موٹروے لینڈنگ کی مشقوں کا انعقاد کرتی رہتی ہے۔پاک فضائیہ کے لڑاکا اور تربیتی طیاروں نے مشق میں حصہ لیا۔
ترجمان پاک فضائیہ نے مزید کہا کہ مشق کا بنیادی مقصد پاک فضائیہ کے ہوابازوں کو ملکی سڑکوں کو بطور رن وے استعمال کرنے کی تربیت کی فراہمی تھا۔
اس موقع پر مراد سعید نے کہا کہ پاک فضائیہ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بنا پر قابل قدر ہے اور قوم کے لیے واقعی سرمایہء افتخار ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News