متحدہ عرب امارات کی طرف سے پاکستانیوں کے ویزہ پر پابندی کے معاملے پر سفارتخانے کا موقف سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات سفارتخانے نے موقف اختیار کیا ہے کہ ویزوں پر پابندی کورونا وباء کی وجہ سے عائد کی گئی ہے اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان کوئی اختلاف نہیں۔
سفاتخانے کا کہنا ہے کہ پاکستانی وزارتِ خارجہ کی طرف سے تاحال سفارتخانے کو اس حوالے سے تحریری رابطہ نہیں کیا گیا ہے جس کے باعث متحدہ عرب امارات نے ویزوں پر پابندی کے حوالے سے تاحال کسی وجہ سے باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔
دوسری جانب اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہپاکستان اس معاملے کو متحدہ عرب امارات کے ساتھ اعلیٰ سطح پر اٹھا رہا ہے تاہم ویزوں کے معاملے پر جلد پیش رفت متوقع ہے۔
واضح رہے کہ کورونا کیسز کی بلند شرح کے باوجود بھارت کیلئے متحدہ عرب امارات کے ویزوں پر پابندی عائد نہیں کی گئی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News