وفاقی وزراء ویسے تو اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں لیکن کون کتینی اور کس طرز پر اپنی ذمیہ داریاں نبھا رہا ہے اس حوالے سے ایک اہم رپورٹ جاری کی گئی ہے۔
پرائیوٹ کمنی کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں وفاقی وزراء میں سے تمام اہم وزراء کے حوالے سے ایک سروے کیا گیا ہے۔
اس رپورٹ میں 2 ہزار لوگون کی آراء کو مد نظر رکھا گیا ہے جبکہ اہم وفاقی وزراء میں شبلی فراز، شیخ رشید، عبدالحفیظ شیخ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی شامل ہیں۔
سروے کی رہورٹ کے مطابق وزیر اطلاعات شبلی فراز سے 44 فیصد لوگ ناراض ہیں تو 25 فیصد خوش بھی نظر آئے۔
وزیر ریلو ےشیخ رشید کی کارکردگی کو 46 فیصد پاکستانیوں نے غیر اطمینان بخش جب کہ صرف 26 فیصد نے اطمینان بخش قرار دیا ہے۔
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی کارکردگی پر 42 فیصد افراد غیر مطمئن دکھائی دیے تو 26 فیصد نے ان کو حساب کتاب کا ماہر بھی کہا ہے اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے 38 فیصد افراد غیر مطمئن نظر آئے جب کہ 30 فیصد ان کی کارکردگی سے متاثر بھی ہوئے ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News