ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ 64 فیصد گیس پیدا کرتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ نادان حکومت نے بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے دیا مگر ملک کے اندر پاکستانیوں سے یہ حق چھین رکھا ہے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ہمیشہ ہر بات میں غلط بیانی کرتی آئی ہے، ملک بحرانوں کا شکار ہے، آج عام افراد سے لیکر ہر فرد سراپا احتجاج ہے اور ہر صنعتکار پریشان ہے، ان کو آج گیس نہیں ملی رہی ہے۔
ایڈمینسٹریٹر کراچی نے کہا کہ عمران نیازی صرف اپنے اے ٹی ایمز کو مستفید کررہے ہیں جبکہ حماد اظہر نے پچھلے دنوں غلط بیانی کی ہے، انہوں نے غلط کہا کہ سندھ 38 فیصد گیس پیدا کرتا ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وفاق کی جاری کی گئی دستاویز کے مطابق سندھ میں 64 فیصد ، 22 فیصد بلوچستان ، 11 فیصد کے پی اور 3 فیصد گیس پنجاب میں نکلتی ہے۔
اس سے پہلے اپنے ایک بیان میں ایڈمنسٹریٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ نالائق وفاقی حکومت نے بجلی کے بعد ملک ۔بھر میں گیس کی کمی کا بحران بھی پیدا کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News