Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

رواں سال برآمدات میں تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا جائیگا، فرخ حبیب

Now Reading:

رواں سال برآمدات میں تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا جائیگا، فرخ حبیب
فرخ حبیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اس سال برآمدات میں تاریخی اضافہ ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے برآمدات کے حوالے سے بات کی ہے۔

 اپنے پیغام میں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اقتدار میں آتے ہی برآمدات میں اضافہ کرنے پر توجہ دی تھی کیونکہ ن لیگ کے 5 سالہ دور میں ایکسپورٹس بڑھنے کی بجائے کم ہوگئی تھیں۔

انہوں نے اعداوشمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ رواں برس جولائی تا فروری ایکسپورٹس کا حجم 20.552 بلین ڈالرز ہے جو کہ گزشتہ سال کے16.324 ارب ڈالرزسے 26 فیصد ریکارڈ اضافہ ہے۔

Advertisement

دوسری جانب وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے کہا ہے کہ رواں سال 30 ارب ڈالرکی برآمدات متوقع ہیں۔

خسروبختیار نے کہا کہ مینوفیکچرنگ کےبغیرکوئی صنعت ترقی نہیں کرسکتی، برآمدات کےفروغ کیلئے مینوفیکچرنگ کی شرح25 فیصد لانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ شرح نمومیں مینوفیکچرنگ کاحصہ کم ہوکر13 فیصد ہوگیا، لارج اسکیل مینوفیکچرنگ ساڑھے7 فیصدکی شرح سےبڑھ رہا ہے۔

خسروبختیار کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات سےبیمارصنعتی یونٹس بحال ہوجائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی پالیسیوں، اصلاحات میں اقتصادی ماہرین ونجی شعبے سے مشاورت کا فیصلہ
آئی ٹی انڈسٹری معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دے، وزیراعظم
عدالت میں زیر سماعت معاملات پر خبریں چلانے پر نئی گائیڈ لائن جاری
صحافی برادری نے ہتک عزت بل 2024 کو سیاہ قانون قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
بانی پی ٹی آئی کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
سارک سیکرٹری جنرل کا پہلا دورہ پاکستان، وزیراعظم سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر