Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مجھے قتل کرنے کی نیت سے اغواء کروایا گیا، حلیم عادل شیخ کا بیان

Now Reading:

مجھے قتل کرنے کی نیت سے اغواء کروایا گیا، حلیم عادل شیخ کا بیان
حلیم عادل شیخ

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجھے قتل کرنے کی نیت سے اغواء کروایا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے گلبرگ تھانے میں درج مقدمے میں اپنا بیان جمع کروا دیا ہے۔

جمع کرائے جانے والے بیان کے مطابق حلیم عادل شیخ کو رات 3:30 بجے اغواء کیا گیا تھا اور صبح 7:30 مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔

انہوں نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ  انہیں قتل کرنے کی نیت سے اغواء کیا گیا تھا اور اغواء کار مجھے قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اگر چینلز پر میرے اغواء کی سی سی ٹی وی فوٹیجز نہ چلتی تو مجھے قتل کردیا جاتا

Advertisement

حلیم عادل شیخ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکومت مجھے راستے سے ہٹانا چاہتی ہے پہلے ہی بتایا تھا بلاول ہاوس میں مجھے مارنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ میرے کمرے میں گھسنے والے افراد نے 10 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی اور ڈیڑھ لاکھ روپے نقد بھی اٹھا لیے تھے۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ میرے بیان کے مطابق مقدمہ میں دفعات کا اندراج کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی پالیسیوں، اصلاحات میں اقتصادی ماہرین ونجی شعبے سے مشاورت کا فیصلہ
آئی ٹی انڈسٹری معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دے، وزیراعظم
عدالت میں زیر سماعت معاملات پر خبریں چلانے پر نئی گائیڈ لائن جاری
صحافی برادری نے ہتک عزت بل 2024 کو سیاہ قانون قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
بانی پی ٹی آئی کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
سارک سیکرٹری جنرل کا پہلا دورہ پاکستان، وزیراعظم سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر