Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گیارہ جماعتوں کی پی ڈی ایم عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتی، فیاض چوہان

Now Reading:

گیارہ جماعتوں کی پی ڈی ایم عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتی، فیاض چوہان
فیاض الحسن چوہان

فیاض الحسن

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ گیارہ جماعتوں کی پی ڈی ایم عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔

پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ آٹھ دن سے پی ڈی ایم کی طرف سے عمران خان پر مذہبی مہم شروع کی گئی ہے۔

‘عمران خان کی زندگی کو خطرے میں ڈالنا قابل مذمت ہے’

انہوں نے کہا کہ جاوید لطیف پاکستان کی سیاست کا مشکوک اور سوالیہ نشان زدہ سیاستدان ہے، انکی طرف سے پریس کانفرنس میں الزامات لگائے گئے ہیں، انکی پریس کانفرنس کے بعد عمران خان کی جان کو خطرہ لاحق ہوچکا ہے

فیاض الحسن نے کہا کہ پنجاب پولیس نے جاوید لطیف کے عمل کو روکنے کے لیے ایف آئی آر درج کی تو وفاق نے اپنی غلطی پر نظر ثانی کرنی بجائے صوبائی معاملات میں دخل اندازی کی۔

Advertisement

ترجمان کا کہنا ہے کہ گیارہ جماعتوں کی پی ڈی ایم عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتی، جب انہوں نے دیکھا کہ عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے تو سلطان مفرور اور بیگم صفدر کے کہنے پر پروگرام بنایا ہے، جاوید لطیف نے نواز شریف اور بیگم صفدر اعوان کے کہنے پر عمران خان کے خلاف مہم شروع کی۔

‘عوام کے سامنے شہباز حکومت کی عزت وقار ختم ہوچکی ہے’

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں اتنے بجلی کے بل نہیں آئے یہ لوگ پٹ چکے ہیں، عوام کے سامنے انکی عزت وقار ختم ہوچکی ہے، اپنی حرکتوں اور داخلی خارجی پالیسی کو تھیک کرنے کی بجائے انہوں نے ایسا الزامات لگانے شروع کردیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی کی بھی برین واشنگ کر کے عمران خان کی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا، کسی وفاقی ادارے نے جاوید لطیف سے نہیں پوچھا، کسی نے تحقیق نہیں کی جاوید لطیف کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے، نواز شریف جب وزیر اعظم تھا تو ایک مذہبی گروہ کی شان میں قصیدے پڑھتا رہا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اسی مذہبی گروہ کے ساتھ آصف علی زرداری نے رشتہ داری کی ہے اپنی بیٹی کی شادی بھی اسی مذہبی گروہ میں کی ہے لیکن ہم اس پر ڈرٹی پالیٹکس نہیں کریں گے۔

انکا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس نے مذہبی معاملے پر جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے تو کیا غلط کیا ہے، پاکستان پہلے ہی ایف اے ٹی ایف کی پابندی کا شکار ہے ہم اسکا رستہ نہیں روکیں گے تو دنیا میں پہلے ہی پاکستان پابندیوں کا شکار ہے، وزیر اعظم کو اسکا ایکشن لینا چاہیے تھا اسکی مذمت کرنی چاہیے تھے۔

Advertisement

‘پرویزالہیٰ نے وفاقی حکومت کیساتھ احسن طریقے سے کام کیا’

ترجمان وزیراعلیٰ نے کہا کہ نام نہاد وزیر اعظم شہباز شریف گیارہ جماعتوں کو لیڈر کررہے ہیں، جس بھونڈے طریقے سے وفاقی حکومت پنجاب کے معاملات میں دخل اندازی کی وہ قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہیٰ نے وفاقی حکومت کے ساتھ انتظامی معاملات پر احسن طریقے سے کام کیا ہے، ریاستی معاملات پر صوبائی حکومت کی جانب سے وفاق سے کسی قسم کا اختلاف اختیار نہیں کیا گیا۔

‘پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے’

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم پولیس نے کل جو پنڈورا باکس کھولا ہے وہ قابل افسوس ہے، پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، عمران خان نے عالمی فورم پر ناموس رسالت کی جنگ لڑی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ کیا کل جب فرانسیسی صدر سے ہاتھ ملا کر شہباز شریف قہقے لگا رہے تھے کیا وہ اسلامو فوبیا کی جنگ لڑ رہے تھے، کیا شہباز شریف نے کل گوارا کیا وہ میکرون سے پوچھتا کہ تم نے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے۔

Advertisement

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ انکو یہ دھوکہ دہی کی سیاست چھوڑ دینی چاہیے، ہونا یہ چاہیے تھا کہ شہباز شریف فرانسیسی صدر کو کہتے کہ تم نے ایک صدر کی حیثیت سے اچھا کردار ادا نہیں کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی پالیسیوں، اصلاحات میں اقتصادی ماہرین ونجی شعبے سے مشاورت کا فیصلہ
آئی ٹی انڈسٹری معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دے، وزیراعظم
عدالت میں زیر سماعت معاملات پر خبریں چلانے پر نئی گائیڈ لائن جاری
صحافی برادری نے ہتک عزت بل 2024 کو سیاہ قانون قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
بانی پی ٹی آئی کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
سارک سیکرٹری جنرل کا پہلا دورہ پاکستان، وزیراعظم سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر