Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام امپورٹڈ حکمرانوں سے جان چھڑانے کیلیےتیار بیٹھے ہیں، محمود الرشید

Now Reading:

عوام امپورٹڈ حکمرانوں سے جان چھڑانے کیلیےتیار بیٹھے ہیں، محمود الرشید
محمود الرشید

صوبائی وزیر پنجاب محمود الرشید نے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام امپورٹڈ حکمرانوں سے جان چھڑانے کیلیے تیار بیٹھےہیں اور ہر طبقہ عمران خان کی کال کا منتظر ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر محمود الرشید نے کہا کہ عوام میں عمران خان جیسی مقبولیت کسی لیڈرکی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ  دنیا دیکھ رہی ہے کہ یہ کس طرح نظام حکومت چلا رہے ہیں، ملکی معیشت دن بدن گرتی جارہی ہے اور اسحاق ڈار امریکاجاکر منت سماجت کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسائل سے نکلنے کا واحد حل صاف شفاف انتخابات ہیں، قوم عمران خان کی شکل میں ایک نیا راستہ دیکھ رہی ہے اور پی ٹی آئی انشاءاللہ کلین سوئپ کرنے جارہی ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہملیں بند ہوچکی ہیں کسان سڑکوں پر ہیں ، مزدور خالی ہاتھ واپس لوٹ جاتے ہیں ، ان حالات کو امپورٹڈ سرکار درست نہیں کر سکی لیکن ان حالات کو ٹھیک کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے فورن صاف شفاف الیکشن ہو ۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ اگر الیکشن کا اعلان نہیں ہوتا تو ملک بھر سے آزادی مارچ میں صرف پی ٹی آئی نہیں عوام لاکھوں کی تعداد میں شریک ہونگے، انکو فیصلہ کرنا ہوگا کہ پرامن انتخابات کروا کر ملک کو خانہ جنگی سے روکنا ہے یہاں پر حالات خراب کرنے ہیں ۔

محمود الرشید نے کہا کہ ہمارے ورکرز ان کا مقابلہ کرنے کے لیے تیارہیں اور ہر طبقہ عمران خان کی کال کا منتظر ہے، لاکھوں نہیں کروڑوں لوگ اسلام آباد کی طرف مارچ کرینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ مارچ میں کسان،مزدور،ٹریڈرز، طلبہ، علما شریک ہونگے اور یہ سب تیار بیٹھے ہیں کہ عمران خان کال کب دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کا تماشہ پہلے لوگوں نے نہیں دیکھا جو مجرم تھے جن پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کے مقدمات تھے وہ ایک ایک کر کے رہا ہوں رہے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ کل کے ضمنی الیکشنیں پی ٹی آئی کلیں سویپ کرے گی عمران خان جیتے گا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ٹی انڈسٹری معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دے، وزیراعظم
عدالت میں زیر سماعت معاملات پر خبریں چلانے پر نئی گائیڈ لائن جاری
صحافی برادری نے ہتک عزت بل 2024 کو سیاہ قانون قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
بانی پی ٹی آئی کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
سارک سیکرٹری جنرل کا پہلا دورہ پاکستان، وزیراعظم سے ملاقات
وفاقی کابینہ کا فیض آباد دھرنا کمیشن تحقیقاتی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر