بلوچستان کے 3 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے 3 اضلاع لسبیلہ، حب اور حرمزئی پشین میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے، پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی، تاہم کئی پولنگ اسٹیشنز میں تاخیر سے عمل شروع ہوا اور کچھ علاقوں میں سست روی کا شکار ہے۔
ضلع لسبیلہ
ضلع لسبیلہ کی 2 مونیسپل کمیٹیز اور 20 یونین کونسلز میں ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ 146 وارڈز میں 365 امیدوار مقابلہ پر ہیں۔
لسبیلہ میں رجسٹرڈ ووٹرز ایک لاکھ 36 ہزار 703 ہیں، مرد ووٹرز 76 ہزار 698 اور خواتین ووٹرز 60 ہزار ہیں۔ ووٹنگ کیلئے 133 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں، 9 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس جبکہ 42 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔
ضلع حب
دوسری جانب ضلع حب میونسپل کارپوریشن، 3میونسپل کمیٹیز وندر، دریجی اور گڈانی کی 12 یوسیز کے 138 وارڈز میں انتخاب ہوگا۔
ضلع میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار 620 ہے، بلدیاتی انتخابات کے دوران ووٹنگ کیلئے حب میں 126 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، ضلع حب کے 138 وارڈز میں سے 30 وارڈز سے امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جبکہ 2 امیدواروں کی وفات کے باعث 2 وارڈز پر الیکشن ملتوی کیے گئے ہیں، اب یہاں 106 وارڈز میں انتخابات ہوں گے۔
ضلع حب میں 32 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس اور 63 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔
ضلع پشین کی میونسپل کمیٹی حرمزئی کے 14 وارڈز کیلئے بھی پولنگ جاری
اس کے علاوہ ضلع پشین حرمزئی کے 12 وارڈز میں ووٹ ڈالے جائیں گے، 10 ہزار 890 رجسٹرڈ ووٹرز میں 6 ہزار 151 مرد اور 4 ہزار 739 خواتین ووٹرز ہیں جبکہ 79 امیدوار مقابلہ پر ہیں۔
ضلع پشین میں پولنگ کیلئے 13 اسٹیشنز بنائے گئے ہیں اور تمام 13 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News