وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت تارکین وطن کے لیے اسلام آباد کے ہاؤسنگ شعبے میں سرمایہ کاری سے متعلق اجلاس ہوا جس میں کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام نے وزیر اعظم کو تفصیلی بریفنگ پیش کی۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اسلام آباد میں جدید سہولیات سے مزین کی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور رہائشی عمارات تعمیر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر میں تجربہ کار اور اچھی شہرت کے حامل ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں۔
مزید پڑھیں؛ شہباز شریف کوکرپٹ ثابت کرنے کیلئے گواہی کی ضرورت نہیں، فواد چوہدری
وزیر اعظم نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو ڈیڈ لائن ختم ہونے سے پہلے مکمل کیا جائے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، مشیر وزیر اعظم احد چیمہ، معاون خصوصی طارق باجوہ اور دیگر اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News