Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی حکومت کی نااہلی کے سبب ملک تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے، خالد خورشید

Now Reading:

وفاقی حکومت کی نااہلی کے سبب ملک تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے، خالد خورشید
خالد خورشید

عمران خان قوم کے لیے جہاد کررہے ہیں، خالد خورشید

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی نااہلی کے سبب ملک تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی امپورٹڈ حکومت نے مشکل ملک معاشی حالات کا بہانہ بنا کر گلگت بلتستان کا ترقیاتی بجٹ کاٹا اور ریلیزز میں بھی تاخیر کر رہی ہے جبکہ اپنے ایم این ایز کو سیاسی رشوت کے طور اربوں روپے بانٹ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی امپورٹڈ حکومت نے اپنے ممبران کے لئے پہلے 70 ارب رکھے پھر گزشتہ ماہ ہی اس میں مزید 17 ارب کا اضافہ کرکے مختص رقم 87 ارب تک پہنچا دی تھی جبکہ اب اس میں مزید 3 ارب کا اضافہ کرکے 90 ارب کردی ہے اور اس کے برعکس وفاقی امپورٹڈ حکومت گلگت بلتستان کو گندم بحران اور لوڈ شیڈنگ سے نمنٹے کے لئے 5 ارب مہیا کرنے کو تیار نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ حکومت بچوں کو اعلیٰ معیاری تعلیم فراہم کرنے پر توجہ دے رہی ہے، خالد خورشید

ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو 4-5 ارب روپوں کی فراہمی سے صوبائی حکومت آسانی کے ساتھ صوبے کو درپیش موجودہ بجلی و گندم کے مسائل حل کرسکتی ہے۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وفاقی امپورٹد حکومت اپنے ایم این ایز پر اربوں لٹارہی ہے مگر گلگت بلتستان کو چند ارب دینے کو تیار نہیں ہے۔

خالد خورشید نے کہا کہ وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے ساتھ جو سوتیلا رویہ اپنایا ہوا ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانا حکومت کا بنیادی ایجنڈا ہے، خالد خورشید

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی نااہلی اور ناقص معاشی کارکردگی کے سبب ملک تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے، جس کے اثرات گلگت بلتستان پر بھی پڑ رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی پالیسیوں، اصلاحات میں اقتصادی ماہرین ونجی شعبے سے مشاورت کا فیصلہ
آئی ٹی انڈسٹری معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دے، وزیراعظم
عدالت میں زیر سماعت معاملات پر خبریں چلانے پر نئی گائیڈ لائن جاری
صحافی برادری نے ہتک عزت بل 2024 کو سیاہ قانون قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
بانی پی ٹی آئی کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
سارک سیکرٹری جنرل کا پہلا دورہ پاکستان، وزیراعظم سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر