Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کشمیر کا وکیل تھا، ہے اور رہے گا، خالد خورشید

Now Reading:

پاکستان کشمیر کا وکیل تھا، ہے اور رہے گا، خالد خورشید
خالد خورشید

عمران خان قوم کے لیے جہاد کررہے ہیں، خالد خورشید

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کا وکیل تھا، ہے اور رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ 5 فروری حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کے غیر متزلزل عزم اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور گلگت بلتستان کی عوام اپنے کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ کھڑی ہے اور ان کی جدوجہد آزادی پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی اپنے جائز حق خوادادیت کے حصول کی جدوجہد میں پاکستان کے عوام مظلوم کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں اور ہمیں پختہ یقین ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے نہتے اور مظلوم عوام اس جدوجہد میں ضرور کامیاب ہوں گے۔

خالد خورشید نے کہا کہ کئی دہائیاں گزر نے کے باوجود جموں و کشمیر کا تنازعہ حل نہیں ہو سکا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بے گناہوں کے قتل عام، بچوں پر پیلٹ فائرنگ، آبروریزی و تشدد سمیت بھارتی مظالم جاری ہے جبکہ اور مظلوم کشمیر کے عوام اپنی ہمت، جرأت، بہادری سے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے مسلسل کوشاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی افواج سفاکانہ طریقے سے ہزاروں بے گناہ کشمیریوں کو بے رحمانہ تشدد، غیر قانونی حراست کے دوران قتل کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ ہماری توجہ خطے کی پائیدار ترقی کی طرف ہے، خالد خورشید

خالد خورشید نے کہا کہ ہر سال 5 فروری کو منایا جانے والا یوم یکجہتی کشمیر مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غیرقانونی تسلط کیخلاف اور حق خود ارادیت کے عزم کو مزید مضبوط کرتا ہے۔بھارت اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے نفاذ سے مسلسل انکاری ہے اور کشمیر کے عوام کوبنیادی حقوق دینے میں ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں اس وقت تک پائیدار امن کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ہے جب تک دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت بھارت مقبوضہ وادی میں طاقت کے استعمال اور جبر و تشدد کو بند نہ کرے۔

 ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آزادی ان کا بنیادی اور جمہوری حق ہے، اقوام متحدہ کا یہ اخلاقی فرض ہے کہ اپنے منشور پر عمل کرائے اورمقبوضہ کشمیر کے عوام کو آزادی کا بنیادی حق دلوائے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانا حکومت کا بنیادی ایجنڈا ہے، خالد خورشید

 وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیر کا وکیل تھا، ہے اور آزادی کا سورج طلوع ہونے تک انشاء اللہ رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی پالیسیوں، اصلاحات میں اقتصادی ماہرین ونجی شعبے سے مشاورت کا فیصلہ
آئی ٹی انڈسٹری معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دے، وزیراعظم
عدالت میں زیر سماعت معاملات پر خبریں چلانے پر نئی گائیڈ لائن جاری
صحافی برادری نے ہتک عزت بل 2024 کو سیاہ قانون قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
بانی پی ٹی آئی کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
سارک سیکرٹری جنرل کا پہلا دورہ پاکستان، وزیراعظم سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر