Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ایم ایف سے معاہدہ کوئی قابل فخر بات نہیں، خواجہ آصف

Now Reading:

آئی ایم ایف سے معاہدہ کوئی قابل فخر بات نہیں، خواجہ آصف
خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ کوئی قابل فخر بات نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ سکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) دور حکومت میں دانش اسکول کا سلسلہ شروع کیا گیا، آنے والی نسلوں کیلیے کی جانے والی انویسٹمنٹ کو روک دیا گیا، تعلیم آنے والی نسلوں کو تربیت دیتی ہے وہ سب تبدیل کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 13ماہ وزیر اعظم شہباز شریف نے جو کردار ادا کیا وہ شاید ہی کوئی اور ادا کر سکتا تھا، آئی ایم ایف معاہدے پر دستخط کر ناقابل فخربات نہیں، اتحادی حکومت نے ہمالیہ جیسے مسائل حل کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی سیاسی جماعتیں عام انتخابات کیلیے مشترکہ امیدوار لانے یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا لائحہ عمل اپنائیں گی، الیکشن کی تیاری کا آغاز ہو چکا ہے، عوام ووٹ کی طاقت سے آنے والے حکمرانوں کو منتخب کریں گے، ہمارے پاس چوائس تھی کی فوری طور پر اسمبلیاں تحلیل کر دیتے لیکن ایسا کرنے سے معیشت مزید تباہ ہو جاتی، موجودہ اسمبلیاں ایک ماہ کے بعد اپنی مدت پوری کر کے ازخود تحلیل ہو جائیں گی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ملک میں ہزاروں روپے کا ٹیکس اور بجلی، گیس چوری ہوتی ہے یہ چوری ہوتی رہی تو ہمارا ملک معاشی طور پر کبھی مستحکم نہیں ہوسکتا، ایسے بھی شہر ہیں جہاں 85 فیصد تک بجلی اور گیس چوری ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی پالیسیوں، اصلاحات میں اقتصادی ماہرین ونجی شعبے سے مشاورت کا فیصلہ
آئی ٹی انڈسٹری معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دے، وزیراعظم
عدالت میں زیر سماعت معاملات پر خبریں چلانے پر نئی گائیڈ لائن جاری
صحافی برادری نے ہتک عزت بل 2024 کو سیاہ قانون قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
بانی پی ٹی آئی کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
سارک سیکرٹری جنرل کا پہلا دورہ پاکستان، وزیراعظم سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر