Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگر ہم اقتدار میں رہتے تو ملک کی حالت آج ٹھیک ہوتی، خواجہ آصف

Now Reading:

اگر ہم اقتدار میں رہتے تو ملک کی حالت آج ٹھیک ہوتی، خواجہ آصف
خواجہ آصف

اگر ہم اقتدار میں رہتے تو ملک کی حالت آج ٹھیک ہوتی، خواجہ آصف

سابق وفاقی وزیر دفاع و مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر ہم اقتدار میں رہتے تو ملک کی حالت آج ٹھیک ہوتی۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کی آمد کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، عدم اعتماد کی تحریک کے بعد ہمیں کہیں کامیابی ہوئی کہیں نہیں ہوئی، مہنگائی کا جہنم پاکستان میں جل رہا ہے، میاں نواز شریف کی 2013 سے 18 تک جو کامیابی تھی وہ سب کے سامنے تھی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اگر ہماری حکومت چلتی رہتی تو مہنگائی بیروزگاری لوڈشیڈنگ کو لگام ڈال دینی تھی، نواز شریف گیارہ روپے بجلی کا یونٹ چھوڑ کر گیا تھا لیکن اب 56 روپے ہے، ڈالر 100 کا تھا پیٹرول 65 کا تھا اور روٹی 5 روپے کی تھی، ہم نے بجلی کے سستے ترین کارخانے لگائے لیکن اب پھر لوڈشیڈنگ کا جن قابو سے باہر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 65 لاکھ لوگوں کو میاں نواز شریف نے روزگار دیا، پاکستان امن کا گہوارہ بن چکا تھا دہشت گردی کا خاتمہ ہو چکا تھا، پانامہ کیس میں نواز شریف کو انوالو کیا گیا، بیٹے سے تنخواہ لینے کا مقدمہ بنا دیا گیا، اپیل کا حق بھی چھین لیا گیا، سینکڑوں تاریخیں بیٹی سمیت بھگتیں، آج پی ٹی آئی ان چیزوں کا رولا ڈال رہی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) 21 اکتوبر کو نواز شریف کے استقبال کے لئے تیاریوں میں مصروف ہے اور اس حوالے سے نوازشریف نے مرکزی قیادت کو استقبال کے لئے کام سونپ دیا ہے اور کوشش ہورہی ہے کہ استقبالیہ جلسے میں زیادہ سے زیادہ لوگ پہنچيں۔

Advertisement

نواز شریف 21 اکتوبر کو لندن سے واپس پاکستان کے لئے روانہ ہوں گے۔ نوازشریف چارٹرڈ کے بجائے مسافر طیارے کے ذریعے پاکستان آئیں گے جس کے لئے انہوں نے ٹکٹ بھی بک کروا لی ہے۔

نواز شریف 21 اکتوبر کو لندن سے ابوظہبی انٹرنیشنل ایئر پورٹ لینڈ کریں گے اور اس ہی دن وہ ابو ظہبی سے لاہور کے لیے بھی روانہ ہوں گے۔

ابو ظہبی سے اسی پرواز میں متعدد لیگی رہنماؤں اور سابق ارکان پارلیمنٹ نے بھی سیٹیں بک کرالی ہیں جبکہ ابوظہبی ایئر پورٹ پر پاکستان سے مختلف شعبوں سے لیگی کارکن استقبال کے لئے پہنچیں گے۔

5 اکتوبر 2023 کو نوازشریف نے 21 اکتوبر کو وطن واپسی کے موقع پر شاندار استقبال کے حوالے سے اب تک کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور لاہور سے ہی کم از کم پانچ لاکھ کارکنوں کو مینار پاکستان لانے کی ہدایت دی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے لاہور سے کم از کم پانچ لاکھ کارکنوں کو مینار پاکستان لانے کی ہدایت دی ہے اور حمزہ شہباز سمیت لاہور کے تمام ٹکٹ ہولڈرز کو روزانہ کی بنیاد پر حلقوں میں کارنرز میٹنگز اور ورکرز کنونشن کی ہدایت دی گئی۔

نواز شریف نے خدمت کو ووٹ دو کے بیانیے کو عملی شکل دینے کی بھی ہدایت کردی اور کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہمیں بہت محنت کرنا پڑے گی۔

Advertisement

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی پالیسیوں، اصلاحات میں اقتصادی ماہرین ونجی شعبے سے مشاورت کا فیصلہ
آئی ٹی انڈسٹری معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دے، وزیراعظم
عدالت میں زیر سماعت معاملات پر خبریں چلانے پر نئی گائیڈ لائن جاری
صحافی برادری نے ہتک عزت بل 2024 کو سیاہ قانون قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
بانی پی ٹی آئی کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
سارک سیکرٹری جنرل کا پہلا دورہ پاکستان، وزیراعظم سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر