Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نادرا اب تک کتنے غیرقانونی شناختی کارڈ منسوخ کرچکا ہے؟

Now Reading:

نادرا اب تک کتنے غیرقانونی شناختی کارڈ منسوخ کرچکا ہے؟
نادرا

شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ نادرا کا اہم اعلان

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اب تک 18,000 سے زائد غیر قانونی شناختی کارڈ منسوخ کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نادرا کے مضبوط نظام کے ذریعے 18000 سے زائد غیر قانونی شناختی کارڈز کی نشاندہی اور تنسیخ کی جا چکی ہے جبکہ نادرا دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کوآرڈینیشن اور جانچ پڑتال کے سخت اقدامات کے تحت اصلاح کے لئے ہر ممکن کوششں کر رہا ہے۔

 نادرا کی جانب سے یہ اقدام قومی سلامتی کے لئے خطرہ بننے والے جعلی شناختی کارڈز اور جعلی دستاویزات کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔

نادرا کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے اقدامات پروسیسنگ کے دوران والدین اور رشتہ داروں کی بائیو میٹرک تصدیق، خاندان کے سربراہوں کو ایس ایم ایس الرٹس اور ڈیٹا تک رسائی کے لئے دو مراحل کی تصدیق شامل ہے، تاہم ان اقدامات کی بدولت غیر قانونی شناختی کارڈ کے اجراء اور اس سے لاحق خطرات کی نشاندہی اور ان پر قابو پانے میں مدد مل رہی ہے۔

نادرا نے اپنے احتساب اور انکوائری کے نظام کو بھی مضبوط کیا ہے، جس کے نتیجے میں غیر قانونی طریقوں میں ملوث افراد کو سزائیں اور برطرف کیا جا رہا ہے جبکہ جعلسازی کے سہولت کاروں کے خلاف بھی تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

Advertisement

دوسری جانب شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کے غیر قانونی اجراء کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے، تاہم اپریل 2023 میں ہونے والی سائبر سیکیورٹی کی خلاف ورزی کے پیش نظر نادرا سائبر سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لئے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

مزید برآں وزارت داخلہ نے نادرا کو جعلی پاکستانی پاسپورٹس رکھنے والے ساڑھے 12 ہزار افغان باشندوں کے شناختی کارڈ منسوخ کرنے کی ہدایت دی تھی جس کے بعد تحقیقات کے لئے کمیٹی بنائی گئی تھی۔

اس حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) ذرائع نے بتایا تھا کہ کوئٹہ اور پشاور سے ساڑھے 5  ہزار شناختی کارڈ افغان باشندوں کو جاری کیے گئے جبکہ 593 افغانوں کو اسلام آباد سے شناختی کارڈ جاری ہوئے۔

واضح رہے کہ پاکستان ایک طویل عرصے سے جعلی شناختی کارڈ کے حامل افراد اور مجرمان سے متاثر ہوتا آیا ہے، جعلی شناختی کارڈ اور دیگر سرکاری دستاویزات بنوانے کا بنیادی مقصد ملکی سیکیورٹی اور استحکام کو نقصان پہنچانا ہوتا ہے، دیگر ممالک کی طرح یہ مسئلہ پاکستان کے لئے بھی مستقل تشویش کا باعث ہے، مختلف بیرونی عوامل مثلاً جعلی دستاویزات، کوائف کی تصدیق کا طریقہ کار اور قانون کی پاسداری نہ ہونا جعلی شناختی کارڈ کے اجراء کا باعث بنتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی پالیسیوں، اصلاحات میں اقتصادی ماہرین ونجی شعبے سے مشاورت کا فیصلہ
آئی ٹی انڈسٹری معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دے، وزیراعظم
عدالت میں زیر سماعت معاملات پر خبریں چلانے پر نئی گائیڈ لائن جاری
صحافی برادری نے ہتک عزت بل 2024 کو سیاہ قانون قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
بانی پی ٹی آئی کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
سارک سیکرٹری جنرل کا پہلا دورہ پاکستان، وزیراعظم سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر