Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آزاد فلسطینی ریاست ہی مسئلے کا حل ہے، وزیراعظم شہباز شریف

دیرپا استحکام کے لیے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا خاتمہ ضروری ہے

واشنگٹن میں منعقدہ بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ غزہ میں پائیدار امن کا قیام عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور ایک آزاد و خودمختار فلسطینی ریاست ہی دیرپا امن کی ضمانت بن سکتی ہے۔

وزیراعظم نے اجلاس میں شرکت کو اعزاز قرار دیتے ہوئے تنازعات کے حل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو سراہا اور کہا کہ ان کی بروقت سفارتی مداخلت سے پاک بھارت کشیدگی میں جنگ بندی ممکن ہوئی، جس سے کروڑوں جانیں بچیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین پر مکمل حق ملنا چاہیے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں۔ وزیراعظم کے مطابق مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے موجودہ کوششیں تاریخ کا اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہیں۔

شہباز شریف نے زور دیا کہ دیرپا استحکام کے لیے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا خاتمہ ضروری ہے اور امید ظاہر کی کہ امن کے قیام کی کوششیں خطے کے روشن مستقبل کا باعث بنیں گی۔