وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے ارکان کی تعداد میں اضافے کی منظوری دے دی جس کے بعد ای سی سی ارکان کی تعداد میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو ای سی سی میں بطور رکن شامل کر لیا گیا۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم نے کہا کہ پر امید ہوں کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ای سی سی میں بطور رکن فعال کردار ادا کریں گے اور ملک و قوم کی ترقی میں اپنا بھرپور حصہ ڈالیں گے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کا رکن بنانے کے بعد کمیٹی ارکان کی تعداد 9 ہو گئی۔

















