کراچی میں عید الاضحیٰ 2026 کل بھرپور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی، جہاں شہری عید نماز کے بڑے اجتماعات کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
عید الاضحیٰ کی نماز شہر بھر کی مساجد اور عیدگاہوں میں سورج نکلنے کے کچھ دیر بعد ادا کی جائے گی جب کہ مختلف مقامات پر وقت میں فرق رکھا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد شرکت کرسکیں۔
کراچی میں عید الاضحیٰ کی نماز کے اوقات صبح 5:55 بجے سے شروع ہوں گے جب کہ مختلف علاقوں میں متعدد اوقات میں نماز عید کے اجتماعات ہوں گے تاکہ رش کو بہتر طریقے سے منظم کیا جاسکے اور شہریوں کو سہولت فراہم ہو۔
شہر کی بڑی مساجد، عیدگاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے خصوصی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی، صفائی اور ٹریفک انتظامات کے لیے بھی متعلقہ اداروں نے پلان تیار کرلیا ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں عید کی نماز کا شیڈول:

یاد رہے کہ عید الاضحیٰ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں منائی جاتی ہے جو ایثار، قربانی اور ہمدردی کا درس دیتی ہے۔
کراچی میں اس موقع پر بڑے پیمانے پر قربانی کی جائے گی اور گوشت مستحقین، رشتہ داروں اور دوستوں میں تقسیم کیا جائے گا۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ عید نماز کے اوقات اور مقامات کی تصدیق اپنے قریبی مساجد یا متعلقہ اداروں کے اعلان کے مطابق کریں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جاسکے۔














