Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آباد اور راولپنڈی کی اہم مساجد میں عیدالاضحیٰ کی نماز کے اوقات

اسلام آباد کی سب سے بڑی اور مرکزی فیصل مسجد میں نمازِ عید صبح 6:30 بجے ادا کی جائے گی۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں عید الاضحیٰ 2026 کل بھرپور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔

جڑواں شہروں میں عید الاضحیٰ کی نماز مساجد میں سورج نکلنے کے کچھ دیر بعد ادا کی جائے گی جب کہ مختلف مقامات پر وقت میں فرق رکھا گیا ہے۔

دونوں شہروں کی بڑی مساجد، عیدگاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے خصوصی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی، صفائی اور ٹریفک انتظامات کے لیے بھی متعلقہ اداروں نے پلان تیار کرلیا ہے۔

اسلام آباد میں نمازِ عید کے اوقات

اسلام آباد کی سب سے بڑی اور مرکزی فیصل مسجد میں نمازِ عید صبح 6:30 بجے ادا کی جائے گی جس کی امامت ڈی جی دعوہ اکیڈمی ڈاکٹر محمد الیاس کریں گے۔ اسی طرح جامعہ اسلام آباد آئی ایٹ مرکز میں نمازِ عید 6:00 بجے ادا کی جائے گی۔

آستانہ عالیہ نقشبندیہ بہارہ کہو میں نمازِ عید 6:45 بجے، ادارہ تعلیمات اسلامیہ گلبرگ گرین میں 7:00 بجے جب کہ جی-11 سرسید سیکٹر تھری میں 8:00 بجے نمازِ عید ادا کی جائے گی۔

راولپنڈی میں نمازِ عید کے اوقات

راولپنڈی میں مرکزی عیدگاہ شریف میں نمازِ عید 6:30 بجے ادا کی جائے گی جب کہ جامع مسجد ڈی بلاک میڈیا ٹاؤن اور جامع مسجد مدنی ڈھوک منشی چکلالہ میں نمازِ عید 6:15 بجے ہوگی۔

اسی طرح جامع مسجد غوٹیہ تہہ خانہ والی عزیز آباد میں 6:30 بجے، جامع مسجد انوار مدینہ اے بلاک میڈیا ٹاؤن میں 6:45 بجے اور جامع مسجد سی بلاک میڈیا ٹاؤن میں 7:00 بجے نمازِ عید ادا کی جائے گی۔

مزید برآں جامع مسجد محمد جان ٹنچ بھاٹہ میں نمازِ عید 7:30 بجے ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ عید الاضحیٰ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں منائی جاتی ہے جو ایثار، قربانی اور ہمدردی کا درس دیتی ہے۔

متعلقہ خبریں