Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان کے ضلع خضدار میں آپریشن؛ فتنہ الہندوستان کے 14 دہشت گرد ہلاک

دہشت گرد قریبی پولیس اسٹیشن اور بینکوں پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 14 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 8 جون کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ علاقے میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد موجود ہیں جو قریبی پولیس اسٹیشن اور بینکوں پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا جس دوران ان کی نقل و حرکت کو بھی ناکام بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 14 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور متعدد زخمی بھی ہوئے جب کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے زیر استعمال 4 گاڑیاں اور دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد بھی موقع پر تباہ کردیا گیا ہے۔

ترجمان پاک نے مزید بتایا کہ آپریشن کے دوران لانس حوالدار محمد عباس نے جام شہادت نوش کیا، سیکیورٹی فورسز کی علاقے میں کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ عزم استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف مہم پوری قوت سے جاری رہے گی، بیرونی سرپرستی میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلاتعطل جاری رہیں گی۔

متعلقہ خبریں