Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فورسز کا مشترکہ “آپریشن شعبان” جاری، 105 خوارج جہنم واصل

سکیورٹی ذرائع کے مطابق تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 3 خارجیوں  کو جہنم واصل کیا گیا

پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ “آپریشن شعبان” جاری ہے جس میں سیکیورٹی فورسز کی فتنہ الخوارج کے خلاف علاقے میں ہوائی اور زمینی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ 

سکیورٹی ذرائع کے مطابق تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 3 خارجیوں  کو جہنم واصل کیا گیا، آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونے والوں کی  مجموعی تعداد  67 ہو گئی ہے۔

سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 105 خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہو چکے ہیں آخری دہشتگرد کے خاتمے تک بلوچستان میں  آپریشن شعبان جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں