Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم کی بحری ٹاسک فورس نے پاکستانی بندرگاہوں میں اہم آپریشنل کامیابیاں حاصل کرلیں

کراچی پورٹ ٹرسٹ میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کی گئی ہے

وزیراعظم کی بحری ٹاسک فورس نے پاکستانی بندرگاہوں میں اہم آپریشنل کامیابیاں حاصل کرلی ہیں۔

ٹاسک فورس کی بدولت بندرگاہوں میں جگہ کے انتظام، کارگو کلیئرنس اور انفراسٹرکچر کے دیرینہ مسائل کا حل نکالا گیا ہے۔

نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی شرکت سے اہم اصلاحات کا نفاذ مکمل کر لیا گیا۔

کنٹینرز کی تہہ بندی اب منظم انداز میں، کسٹمز معائنہ آسان اور بندرگاہوں کو ماسٹر پلان کے مطابق ازسر نو ترتیب دیا کیا گیا ہے، دستیاب جگہ کا بہترین استعمال کرتے ہوئے طویل عرصے سے پھنسے ہوئے کنٹینرز کی کلیئرنس کی جارہی ہے۔ مستقبل میں ان مسائل کے روک تھام کے لیے کنٹینرز کی آمد سے قبل پیشگی جی ڈی فائلنگ کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔

کسٹمز رول 554 پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ 24 گھنٹے فعال الگ معائنہ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ جدید آلات اور مطلوبہ افرادی قوت سے کارگو کی ڈی سٹفنگ اور ری سٹفنگ کا عمل تیز کیاگیا ہے۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ عدالت کے احکامات پر عملدرآمد تیز کیا گیا ہے جبکہ قانونی اور انتظامی سطح پر کام جاری ہے۔

 ٹاسک فورس کی نگرانی سے کارگو نقل و حرکت میں تیزی، بندرگاہوں پر رش میں خاطرخواہ کمی بندرگاہوں کی مجموعی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

ماہرین کی جانب سے قرار دیا گیا ہے کہ مضبوط بحری معیشت کے لیے یہ اقدامات اہم ہیں۔

متعلقہ خبریں