Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مفتی عبد الرحیم کا آئی ایس پی آر کے سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 میں نوجوانوں سے خصوصی خطاب

فتی عبد الرحیم نے فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو عظیم دینی و قومی فریضہ قرار دیا

 آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام منعقدہ سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کے تحت ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں الغزالی یونیورسٹی کے چانسلر مفتی عبد الرحیم نے پاکستان بھر کے 21 اسٹیشنز سے شریک 6,150 سے زائد طلبہ و طالبات سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں مفتی عبد الرحیم نے نظریۂ پاکستان، ریاست کی اہمیت، قومی سلامتی اور فتنہ الخوارج کے موضوعات پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت اور امانت ہے، جس سے محبت، اس کی حفاظت اور ترقی کے لیے کردار ادا کرنا ہر شہری کی دینی اور قومی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن، انصاف، عوام کے جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ ریاست اور حکمرانوں کی بنیادی ذمہ داری ہے، جبکہ ایک مضبوط اور پرامن معاشرہ قومی استحکام کی ضمانت بنتا ہے۔

نشست کے دوران مفتی عبد الرحیم نے فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو عظیم دینی و قومی فریضہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عناصر مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہیں، جبکہ اسلام امن، بے گناہ جانوں کے تحفظ اور فساد کے خاتمے کی تعلیم دیتا ہے۔

انہوں نے غزوۂ اُحد کے موقع پر حضرت اُمِّ عمارہؓ کی جرأت، استقامت اور قربانی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ خواتین کے معاشرے اور قومی سلامتی میں مؤثر کردار کی ایک روشن عملی مثال ہے۔

تقریب میں شریک طلبہ و طالبات کو قومی یکجہتی، ذمہ دار شہری ہونے اور پاکستان کی ترقی و استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کی تلقین بھی کی گئی۔

متعلقہ خبریں